Book Name:Imam Malik Ki Seerat

پر کثرت سے درود پاک پڑھیں ، اور ویسے بھی عشق کا تقاضا بھی ہے کہ جس سے عشق کیا جائے  زیادہ سے زدیادہ اسے یاد کیا جائے اور درود پاک سے پیارا اور کون سا طریقہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یاد کرنے کا ہوسکتا ہےلہٰذا اگر ہم اس  ” نیک عمل نمبر 8 “  پر عمل کریں تو ہم کثرت سے درود پاک پڑھنے والے بن جائیں گے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول ! یاد رکھئے ! جس طرح عالِمِ مدینہ امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   عشقِ رسول کی لازوال دولت سے مالامال تھے ، جس طرح عالِمِ مدینہ ایک سچے عاشقِ رسول تھے ، جس طرح عالِمِ مدینہ کا سینہ شہرِ مُصْطَفٰے کی مَحَبَّت سے سرشار تھا ، جس طرح عالِمِ مدینہ نسبتِ رسول کی اَہَمِّیَّت و فضیلت سے پوری طرح واقف تھے ، جس طرح عالِمِ مدینہ حدیثِ رسول کادلنشین انداز میں  ادب و احترام  بجالاتے تھے ، جس طرح عالِمِ مدینہ حدیثِ رسول کی خدمت کی بدولت عوام و خواص میں مشہور و معروف تھے ، اسی طرح عالِمِ مدینہ کی مبارَک سیرت کا ایک دلکش پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ عبادت و ریاضت اور تلاوتِ قرآن کے بھی بہت زیادہ شیدائی تھے۔ آئیے ! علمائے کرام کی زبانی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عبادت و ریاضت   اور تلاوتِ قرآن سے مَحَبَّت کے چندواقعات سنئے اور عبادت  وریاضت پر کمربستہ ہوجائیے ، اللہ پاک ، اِمام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں سجدوں کی لذّت سے مالا مال اورتِلاوتِ قرآن  کا ذوق ا ورشوق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی عبادت  و ریاضت سے متعلق اقوال

 * حضرت علامہ قاضی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : حضرت  زُبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا : جب بھی کسی ( اسلامی ) مہینے کی آمد ہوتی تو امام مالک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا س مہینے کی پہلی رات کو رات