Book Name:Imam Malik Ki Seerat

حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے خاکِ مدینہ کی تعظیم کی خاطِرمدیْنۂ منّورہ میں کبھی بھی قَضائے حاجت نہیں کی ، اس کیلئے ہمیشہ حرمِ مدینہ سے باہَر ( OutSide ) تشریف لے جاتے تھے ، البتّہ مَرَض  کی حالت میں مجبورتھے۔ ( بستان المحدثین ، ص۱۹ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 8 کی ترغیب

اے عاشقانِ اولیا ! آپ نے سنا کہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کتنےزبردست عاشقِ رسول تھے ، جو نہ صرف آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مبارَک بلکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت رکھنے کے سبب حدیثِ رسول ، خاکِ مدینہ اورشہرِ مصطفٰے سے کس قدر عقیدت و محبت فرماتے تھے۔اے کاش ! عاشقِ رسول حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں بھی حدیثِ رسول کے ادب کی سوچ نصیب ہوجائے اورہم بھی سچے پکے عاشقِ رسول بن کرشہرِ مُصْطَفٰے کے حسین تصورات میں گم رہنے والے بن جائیں۔اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا  دینی ماحول ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے ، لہٰذا آپ بھی اس  دینی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12  دینی کاموں  میں مشغول ہوجائیں۔نیز عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر اور روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے  ” 72 نیک اعمال “  کا رسالہ پُر  ( Fill )  کرنے کا معمول بنالیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ   ” 72 نیک اعمال “  میں ایک نیک عمل نمبر 8 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کم از کم 313 بار درود شریف پڑھا؟ اگر ہم اپنے اندر عشق رسول پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ