Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

طرف بڑھتے جا رہے ہیں۔

نہ سمجھو گے تو مِٹ جاؤ گے اے مُسلمانو ! تمہاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں

ہمیں یہ چیزیں سمجھنی چاہئیں ! آج موقع ہے ، ہمیں سنبھل جانا چاہئے ! اللہ پاک ہمیں خرید و فروخت سے متعلق گُنَاہوں سے بچنے اور صاف شفّاف ، خیر خواہی والی تجارت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

شعبہ رابطہ برائے تاجران کا مختصر تعارف

اَلْحَمْدُ للّٰہ ! نمازِ باجماعت کی اَہَمیَّت بتانے ، سُنَّتوں کی تَربِیَت اورنیکی کی دعوت پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی مختلف شُعْبہ جات میں دینی کام کررہی ہے ، اِنہی میں سے ایک شعبہ رابطہ  برائےتاجران بھی ہے ، تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر مُلک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے ، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے ، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی سنہری اُصُولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یہ شعبہ قائم کیا گیا ہے * جس کا کام شُعبہ تِجارت سے مُنْسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے ، اس شعبے میں پائی  جانے والی خرابیوں سے بچ کرپاکیزہ زندگی  گزارنے کی سوچ دی جاتی ہے * نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی  ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں دینی ماحول بنانے کے لئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درس وغیرہ دینے کااِہْتمام کیا جاتا ہے * درس کے علاوہ وقتاً فوقتاً