Book Name:Duniya Nay Hamen Kya Diya

غذا اور عالیشان مکانات کی خواہش کا سبب بنتی ہے * دنیا کی مَحَبَّت سے مال و دولت حاصل کرنے کی حرص پیدا ہو جاتی ہے * دنیا کی مَحَبَّت دل میں بٹھانا  گویا  شیطانی جال میں پھنس جانا ہے *  دنیا سے مَحَبَّت کرنے والے کو  آخِرت میں گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا  * دنیا کی مَحَبَّت سے اللہ والے ہمیشہ دُور بھاگتے تھے۔

اللہ پاک ہمیں دنیا سے بے رغبتی اور آخِرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کِھلْکِھلا کر ہنس رہا ہے بے خبر !          قبر میں روئے گا چیخیں مار کر

کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی      قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت ، صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ( [2] )

ان کی سنَّت کا جو آئنہ دار ہے            بس وُہی تَو جہاں میں سمجھدار ہے ( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 712۔

[2]...مشکاۃ المصابیح ، کتاب الایمان ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 97 ، حدیث : 175۔

[3]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 472۔