Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

میں ملے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوگا۔ ( [1] )  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے پیشے

 پیارے اسلامی  بھائیو ! کسبِ حلال نہ صرف ایک باعثِ فضیلت عمل ہے ، بلکہ کئی اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے عِلاوہ نبیوں کے سُلطان ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی بھی پیاری پیاری سُنَّت ہے ، لہٰذا اسے سُنَّت سمجھ کر اِخْتیار کرنا چاہیے۔انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے کسب کے لئے مختلف پیشے اَپنائے۔مُفْتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام  اَوّلاً کپڑا سازی کا کام کِیا کرتے تھے ، پھر کھیتی باڑی کرنے لگے۔حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام لکڑی کا پیشہ ، حضرت اِدْرِیْس عَلَیْہِ السَّلَام دَرزی گری ، حضرت ہُود و صالح عَلَیْہِمَاالسَّلَام تِجارَت ، حضرت اِبراہیم و لُوط عَلَیْہِمَا السَّلَام کھیتی باڑی اور حضرت شُعَیْب عَلَیْہِ السَّلَام جانور پالتے تھے۔اسی طرح  حضرت مُوسیٰ کَلِیۡمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام بکریاں چراتے ، حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  زِرَہ ( جنگ میں استعمال ہونےوالا لوہے کا جالی دار کُرتا )  بناتے ، حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  پُوری دُنیا کے بادشاہ ہونے کے باوُجُود پنکھے اورکھجور کے پتّوں کی ٹوکریاں بنایا کرتے تھے اور ہمارے پیارےآقاسیِّدُ الاَنْبیاء احمدِ مُجتبیٰ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  نے تِجارت کواپنی ذات ِ بابرکت سے شَرَف بخشاہے۔ ( [2] )  

 پیارے اسلامی  بھائیو ! معلوم ہوا کہ رِزْقِ حلال کے حُصُول کیلئے ، اَنبیائے کِرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام  نے بھی صَنْعَت و تِجارت  کو اِخْتیار کیا ، اس بات میں تو کسی شک و شبہ کی گُنجائش نہیں کہ اَنْبیائے


 

 



[1]…مصنف ابن ابی شيبة ، کتاب البيوع والاقضية ، باب فی التجارة…الخ ، ۵ / ۲۵۸ ، حديث : ۷

[2]…مراٰة المناجیح ، ۴ / ۲۲۸ ، ملخصاً