Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہ اپنے والِدین کی خِدمت اور اَوْلاد کی کَفالت کے لئے دوڑ دھوپ کرنے کی کس قدر اَہَمیَّت ہے کہ رسولِ کریم ، رَء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے اسے اللہ کی راہ میں نکلنے والاشُمار فرمایا۔ یادرکھئے ! سچائی ، اِنْصا ف اور دِیانتداری کے ساتھ حلال و حرام کا لحاظ رکھتے ہوئے تِجارت ، مُلازمت ، یامحنت مزدوری کرنے والےنہ صرف اللہ  پاک کو محبوب ہیں ، بلکہ ایسوں کا حشر بھی اِنْ شَآءَاللہاچھوں کے ساتھ ہوگا ، نیز ان کی مَغفِرت کردی جائے گی اور کل بروزِ قیامت ان کے چہروں کی تابانی چودھویں کے چاند کی مانند ہوگی۔ آئیے ! کسب وتجارت اور کام کاج کی فضیلت پر مُشْتمل 4فرامینِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سُنْتے ہیں تاکہ تجارت کی اَہَمیَّت مزید آشکار ہوجائے۔

کسب کی فضیلت پر مُشتمل 4فرامینِ مُصطفٰے

   .1اَلتَّاجِرُ الصَّدُوْقُ الْاَمِیْنُ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاء یعنی سچا اَمانت دار تاجراَنْبیاء ، صِدّیقین اور شُہداء کے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )  

   .2اِنَّ اللهَ یُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ یعنی اللہ پاک پیشہ وَر (  کام کاج کرنے والے  ) مُومِن کو پسندفرماتا ہے۔ ( [2] )  

   .3مَنْ اَمْسٰی کَالًّا مِنْ عَمَلِ یَدَیْهِ اَمْسٰی مَغْفُوْرًا لَهٗ یعنی جو اپنے ہاتھوں سے کام کرکے تھک کر شام کرتا ہے ، وہ مغفرت یافتہ ہوکر شام کرتاہے۔ ( [3] )  

   .4مَنْ طَلَبَ الدُّنْيَا حَلَالًا اِسْتِعْفَافًا عَنِ الْمَسْئَلَةِ وَسَعْيًا عَلٰی اَھْلِهٖ وَتَعَطُّفًا عَلٰی جَارِهٖ لَقِیَ اللهَ وَ وَجْهُهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ یعنی جس نے خُود کو سوال سے بچانے ، اپنے اَہْلِ خانہ کے لئے بھاگ دوڑ کرنے اور اپنے پڑوسی پر مہربانی کرنے کے لئے حلال طریقے سےدُنیا طلب کی ، وہ اللہ پاک سے اس حال


 

 



[1]…ترمذی ، کتاب البيوع ، باب ماجاء فی التجاروتسمية النبی اياھم ، ۳ / ۵ ، حديث : ۱۲۱۳

[2]…معجم الاوسط ، ۶ / ۳۲۷ ، حديث : ۸۹۳۴

[3]…معجم الاوسط ، ۵ / ۳۳۷ ، حديث : ۷۵۲۰