Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

باعثِ رشک تھا۔

آپ چونکہ ایک دِیانت دار و کامیاب تاجر بھی تھے ، تجارت کے حوالے سے اللہ پاک  نے آپ کو کیا کیا خوبیاں عطافرمائی تھیں ، یہ بھی سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آپ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ بڑے ہی دیانت دار تھے۔اَمِیْرُ الْمُوْمِنِیْن حضرتِ  عُثمانِ غنی ،  مقداد ،  عبدُالرَّحمٰن بن عوف اور  عبدُ اللہ اِبنِ مسعود سمیت دیگر سات  ( 7 )  جلیلُ القدر صحابَۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے حضرتِ  زُبَیر بِن عوّام   رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کی امانت و دیانت کے سبب انہیں اپنے بعد اپنے مال کا والی مُقَرَّر کیا۔ پس حضرتِ  زُبَیر بِن عوّام رَضِیَ اللہُ  عَنْہ بڑی دِیانتداری کے ساتھ ان کے مالوں کی حفاظت فرماتے اور ان کی اَولاد پر اپنی کمائی سے خرچ کیا کرتے۔  ( تاریخ  مدینہ دمشق ، حضرت زبیر بن عوّام ، ج۱۸ ، ص ۳۹۷ )

 پیارے اسلامی  بھائیو ! ہمارے اَسلاف )   بزرگانِ دِین (  مثلاً صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان یا پہلے کے نیک لوگ ذاتی مُعاملات اورکاروبارمیں سچائی ، اَمانت ، عدل و اِنصاف ، تقویٰ و پرہیز گاری ، احسان و بھلائی ، اِیثار وخیر خواہی کو اپنا کراسلام کے عطاکردہ کاروباری اُصولوں پر قائم رہتے ، اِسی وجہ سے ان کے مُبارک دَورمیں مسلمان خُوشحال تھے ، مگراب  ظُلم ونااِنصافی ، جھوٹ ، دھوکہ و فریب ، مَفاد پرستی ، سُود خوری جیسی بُرائیاں مُسلمانوں کے کردار میں پیدا ہو گئی ہیں ، سوائے اُس کے کہ جس کو اللہ پاک بچائے۔طرح طرح کی خرابیوں کے باعث اب کاروباری حالات اچھے نہ رہے ، اگر ہم ! قرآن و حدیث کے بیان کردہ اُصولوں پر عمل کر کے رِزق حاصل کریں ، اسلامی تجارت کے مُعاملات سیکھیں اور عمل کریں ، تجارت کے معاملات میں اپنے بزرگوں کی پیروی کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ  اسلامی مُعاشرے میں شاندارتبدیلی آئے گی اورمسلمان دوبارہ خوشحال ہو جائیں گے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ  پاک اور اُس