Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

قرآن کے آداب کے حوالے سے  بقیہ آداب

 * اگر قراٰنِ مجید ہاتھ میں اٹھا کر یا اس پر ہاتھ رکھ کرحَلْف یاقَسَم کا لفظ بول کر کوئی بات کی تو یہ بَہُت  ’’ سخت قَسَم ‘‘  ہوئی اور اگرحَلْف یا قَسَم کالفظ نہ بولا تو صِرف قراٰنِ کریم ہاتھ میں اُٹھا کر یا اُس پر ہاتھ رکھ کر بات کرنا نہ قَسَم ہے نہ اس کا کوئی کفّارہ ۔  ( فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ۱۳ / ۵۷۴ ۔ ۵۷۵ مُلَخَّصًا ) * اگر مسجِد میں بَہُت سارے قراٰنِ پاک جمع ہو گئے اور سب استِعمال میں نہیں آ رہے ، رکھے رکھے بوسیدہ ہو رہے ہیں تب بھی انہیں ھَدِیَّۃً دے  کر     ( یعنی بیچ کر )  ان کی قیمت مسجِد میں صَرف نہیں کر سکتے۔ البتّہ ایسی صورت میں وہ قراٰنِ پاک دیگر مساجِد و مدارِس میں رکھنے کیلئے تقسیم کئے جا سکتے ہیں۔ ( فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ۱۶ / ۱۶۴مُلخَّصًا )  * قراٰن مجیدپُرانا بوسیدہ ہوگیااس قابِل نہ رہاکہ اس میں تِلاوت کی جائے اوریہ اَندیشہ ہے کہ اِس کے اَوراق مُنْتَشِرہوکرضائِع ہوں گے توکسی پاک کپڑے میں لَپیٹ کراحتِیاط کی جگہ دَفْن کر دیاجائے اور دَفْن کرنے میں اس کیلئے لَحَدبنائی جائے  ( یعنی گڑھاکھود کر جانِبِ قِبلہ کی دیوار کو اِتنا کھودیں کہ سارے مُقَدَّس اَوراق سما جائیں )  تاکہ اس پرمِٹّی نہ پڑے یا ( گڑھے میں رکھ کر )  اُس پرتَخْتہ لگاکرچَھت بناکرمِٹّی ڈالیں کہ اس پرمِٹّی نہ پڑے ، * مُصْحَف شریف بوسیدہ ہوجائے تواُس کوجَلایانہ جائے۔ ( بہارِ شریعت۳ / ۴۹۵ مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی )  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 * پھلوں اور رزق میں برکت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کے شیڈول کےمطابق”پھلوں اور رزق میں برکت کی دعا “یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے :

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی ثِمَارِنَا وَ بَارِکْ لَنَا فِی مَدِیْنَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِی صَاعِنَا وَ مُدِّنَا