Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

اونچی جگہ پر ہواور قراٰن مجید نیچے ہو۔  ( اَیضاً )  * بے خیالی میں قراٰنِ کریم اگر ہاتھ سے چُھوٹ کر یا طاق وغیرہ پر سے زمین پر تشریف لے آیا ( یعنی گر پڑا )  تو نہ گناہ ہے نہ کوئی کفّارہ * گستاخی کی نیّت سے کسی نے معاذاللّٰہ  قراٰنِ پاک زمین پر دے مارا  یا بہ نیّتِ توہین اِس پر پاؤں رکھ دیا تو کافِر ہو گیا۔

 (  اعلان : )

قرآن پاک کے حوالے سے بقیہ آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع

میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اللہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )  اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔( [1] )

 ( 2 ) تمام گُناہ مُعاف


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاۃ السادسۃ والخمسون ، ص۱۵۱ملخصًا