Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

سَنگِ بُنیاد قرار دینا ، ان کے دل نے کبھی گوارا نہ کیا ، کیونکہ وہ نُفُوسِ قُدسیہ آج کےتاجروں کی طرح  ’’ پیسہ ہو ، چاہے جیسا ہو  ‘‘ کے قائل نہ تھے ، بلکہ وہ تو اپنے مُسلمان بھائیوں کے حقیقی خیر خواہ ہوا کرتے تھے اور ان کے نُقصان  کو اپنا نُقصان سمجھا کرتے تھے ، لہٰذا ہمیں بھی  تجارت کرتے وَقْت اَسلاف کے طرزِ عمل اور پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر تمام مسلمانوں کی خَیْرخواہی کا جذبہ بیدار کرنا چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی  بھائیو ! تجارت کے بارے میں مزیدمعلومات حاصل کرنے کے لئے مکتبۃُ المَدینہ کا  رسالہ  بنام  ’’ اَسلاف کا اندازِ تجارت ‘‘  کا مُطالَعہ فرمایئے ، اِس رِسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ اورپرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اَلحَمدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے 100فیصدی اسلامی چینل ، مدنی چینلپر ’’ احکامِ تجارت“  کا سلسلہ نشر ہوتا ہے ، تجارت کے شرعی اَحکام سیکھنے کے لیے یہ ایک بہترین سلسلہ ہے ، اِسے دیکھنا بھی اسلامی تجارتی اُصول سکھائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ

12 دینی کاموں میں سے ایک  دینی کام ’’   مدنی درس ‘‘  :

 پیارےاسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت ، امیرِاَہْلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے“اِنْ شَآءَ اللہ  ، لہٰذا اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ رہیےاورذیلی حلقے کے  12  دینی  کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک  دینی  کام  مدنی درس دینا بھی ہے ،  مدنی درس کی