Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔  ( [1] )  اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

کامیاب تجارت کا راز !

 پیارے اسلامی  بھائیو ! اِسلام چُونکہ مکمل دِین ہے اور اِنْسانی زِندگی کے ہر شُعْبہ پر اس کاحکم نافذ ہے ، لہٰذا اسلامجہاں ہمیں عبادات کے طریقے بتاتا ہے ، وہیں مُعاملات کے مُتَعَلِّق بھی پوری  رہنمائی فرماتا ہے ، تاکہ زندگی کا کوئی شُعْبہ بھی اَدھورا  نہ رہے اور مُسلمان کسی عمل میں اسلام کےسِوا دوسرے کے مُحتاج نہ رہیں۔مال حاصل کرنے کی بعض صُورتیں جائز ہیں اور بعض ناجائز ۔ حلال روزی کمانے کیلئے ضروری ہے کہ جائز و ناجائز کا علم حاصل کرے۔جائزطریقوں پر عمل کرے اور ناجائز طریقوں سے بچنے کی کوشش کرے ۔آج کے بیان میں ’’  کامیاب تاجر  ‘‘ کے عنوان کے تحت کئی مدنی پھول بیان کئے جائیں گے ۔ سب سے پہلے صحابِیِ رسول  حضرت  زُبیر بن عوّام  رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کی سیرتِ مبارکہ کے مہکتے مہکتے خوشبودارپہلوؤں کے بارے میں کچھ سُننےاور پھر تجارت میں کامیابی کیلئے آپ کا فرمانِ عالیشان سُن کر تربیت کے مدنی پھول چننے کی کوشش کریں گے۔

زُبَیر بِن عَوَّام   رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کا تَعَارُف :


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔