Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

فَیضانِ سُنَّت وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے ، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔مدنی درس کے علاوہ وقتاً فوقتاً مُختلف اَوْقات میں”تِجارت کورس“ کروانے کا بھی اِہْتمام کیا جاتا ہے ، مدنی چینل پر باقاعدہ بیانات بنام سلسلہ ’’ اَحْکامِ تِجارت ‘‘  کی ترکیب ہے۔ * بڑی بڑی مارکیٹوں ، شاپنگ مالز وغیرہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا اِہتمام کیا جاتاہے۔ * اہلِ محبت مِل / فیکٹری مالکان ( Factory Owner )  کومدنی قافلوں میں سفرکا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کوبھی ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ * فیکٹری / کارخانے میں مسجد / جائے نماز کا اِہتمام کیا جاتاہے تاکہ یہ عاشقانِ رسول بھی نمازوں کی پابندی کرسکیں * فیکٹری / کارخانے کی مسجد / جائے نمازمیں ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کابھی اِہتمام کیا جاتا ہے۔ * تاجران کو”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کامطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دِلائی جاتی ہے * تاجران کو شرعی رہنمائی کے لیے دارُالافتاء اہلسنّت سے مربوط رہنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ تاجران کو مارکیٹوں ، شاپنگ مالزوغیرہ میں ہی جُزوقتی فیضانِ نمازِ کورس کرنے کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے کہ اپنے کام کاج اوروقت کی سہولت کے مطابق”فیضانِ نمازکورس“ کرکے اپنی نماز دُرست کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ الغرض تِجارت کو صحیح معنیٰ میں اِسْلامی خُطُوط پر اُسْتُوار ( مُسْتَحْکَم ومَضْبُوط ) کرنے کیلئے ، دعوتِ اسلامی کا یہ شعبہ کوشش میں مگن ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

تجارت کے آداب :

                         پیارےاسلامی  بھائیو ! اسی طرح کامیاب تاجر کے لئےتِجارت کے مزید اُصُول وآداب سے واقف ہونا بھی بہت ضروری ہے ، ان میں سے اکثر آداب ایسے ہیں کہ جن پر عمل کرنا ہر تاجر کے