Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

آخر ناکام ہوجاتے ہیں ۔لہٰذا ایسا نہیں کرنا چاہیے ،  نیز فُضُول خرچ  اور بے جا اِسراف سے بچنا انتہائی ضروری ہے 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی  بھائیو ! اگر ہم بھی اللہ  اوراس کے رسول صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی رِضا کے مُطابق زندگی گزارنا چاہتے اور ایک بہترین اور باشرع مُسلمان  بننا چاہتے ہیں ، تو دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سےہَر دَم وابستہ ہوجائیں ، عاشِقانِ رَسول کے ساتھ مَدنی قافلوں میں سفر کو اپنا مَعمُول بنالیں ، اِنْ شَآءَ اللہ  دونوں جہاں کاسُکون وچین نصیب ہوگا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دینِ مَتین کی تَروِیج واِشاعت کیلئے  مُتعدَّد شُعبہ جات میں  دینی کام کررہی ہے ، اِنہی میں سے ایک شُعبَہ ” رابطہ برائے تاجِران “ بھی ہے ۔

شعبہ رابطہ برائے تاجران :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نمازِ باجماعت کی اَہَمیَّت  بتانے ، سُنَّتوں کی تَربِیَت اورنیکی کی دعوت پھیلانے کیلئے دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شُعْبہ جات میں دین کا کام کررہی ہے ، اِنہی میں سے  ایک شعبہ ’’ رابطہ برائے تاجران“بھی ہے ، تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے ، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے ، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی سنہری اُصُولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔ چُنانچہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بنام ’’ شعبہ رابطہ برائے تاجران“   کا قِیام عمل میں آیا ، جس کا کام شُعبہ تِجارت سے مُنْسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے رُوشناس کرانا ، ان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں دینی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درسِ