Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

محنت :

 یاد رکھئے ! دُنیا میں کوئی  بھی کام بغیر محنت نہیں ہوتا ، مگر تجارت سخت محنت ، چُستی اور ہوشیاری چاہتی   ہے ، کاہل سُست آدمی کبھی کسی کام میں کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ مِثل  مشہور ہے کہ بغیر محنت تو لقمہ بھی مُنہ میں نہیں جاتا ، تا جر خواہ کتنا ہی بڑا آدمی بن جائے ، مگر سارے کام نوکروں پر ہی نہ چھوڑدے ۔ بعض کام خُودبھی کرے ۔

خُوش اَخْلاقی :

تاجر کیلئے  ایک اَہَم وَصْف حُسنِ اخلاق کا پیکر ہونا بھی ہے ، یُوں توہر مسلمان کو خُوش اخلاق ہونا ہی چاہیے ، مگرتا جر کو خُصُوصیّت سے خُوش خلقی ضروری ہے ، جبکہ بَد اخلاق اور بد مزاج شخص سے لوگ  کتراتے ہیں اور ایسوں کے پاس جو گا ہک ایک بار جاتاہے  دو بارہ جانا گوارہ  نہیں کرتا ۔

دِیا نتداری :

تاجر کو نیک چلن ، دیا نتدارہونا بھی بہت ضروری ہے ، بَد چلن ، بدمَعاش ، حرام  کھانے والا تجارت میں کیسے کامیاب ہوسکتا ہے ؟

جلد با ز یانا واقف تا جر :

اسی طرح ایک کامیاب تاجر بننے کے لئے ضروری ہے کہ جلد با ز یا نا واقف  ( غیر تجربہ کار )  نہ ہو۔بعض تاجردُکان / کاروبار شروع کرتے ہی لکھ پَتی بننا چاہتے ہیں ، اگر دو ( 2 ) دن بِکْری  ( سیل ) نہ ہویاکچھ نقصان ہوجائے تو فوراً بد دل ہوکر دُکان / کاروبار چھوڑبیٹھتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

بے جا خر چ :

ناواقف تاجر معمولی کا رو بار پر بہت خرچ بڑھالیتے ہیں۔ ان کی چھوٹی سی دُکان اتنا خرچ نہیں اُٹھاسکتی ،