Book Name:Kamyab Tajir Kay Ausaf

کاعشرۂ مبشرہ میں چھٹے صحابی حضرت زُبَیْر بن عوّام رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کو"فِدَاک اَبیِ وَاُمِّی"فرمانے کا ایمان افروز واقعہ بھی سُنتے ہیں ، چنانچہ

سرکار کا  ’’ فِدَاكَ اَبِی وَ اُمِّی ‘‘ فرمانا :

حضرت عبدُ اللہ بن زُبیر   رَضِیَ اللہُ  عَنْہ فرماتے ہیں کہ غزوۂ اَحزاب  ( ۸شوال یا ذو القعدۃ الحرام  ۵ ھ ) کے موقع پر میں اور حضرت عمر بن ابی سلمہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ عورتوں کی حفاظت پر مامور تھے ، اچانک میں نے اپنے والدِ ماجد حضرت  زُبَیر بِن عَوَّام  رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کو دو یا تین مرتبہ بنوقُرَیظہ کی طرف آتے جاتے دیکھا۔ واپسی پر میں نے اس کا سبب پُوچھا تو آپ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! کیاواقعی تم نے مجھے دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! تو آپ  رَضِیَ اللہُ  عَنْہ نے بتایا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا تھا کہ بنی قریظہ کی خبریں کون لائے گا؟ پس میں نے یہ خدمت سرانجام دی اور جب واپس بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے میرے لئے اپنے والدین کریمین کو جمع کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : فِدَاکَ اَبی وَ اُمِّی۔ یعنی اے زُبیر تم پر میرے ماں باپ قُربان۔  ( بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النبی ، مناقب الزبیر بن العوَّام ، الحدیث : ۳۷۲۰ ، ج۲ ، ص۵۳۹ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو ! تجارت و کاروبار کرنے والے اور ہم سب بھی دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہوکرعملی طورپر مختلف  دینی کاموں میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں ، تاکہ خود بھی نیکیوں بھری زندگی گزار سکیں اور دُوسروں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچانے کی سعادت حاصل ہوتی رہے ، دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول کی برکت سے نہ جانے کتنوں کی زندگیوں میں مدنی اِنقلاب برپا ہو چکا ہے ، آئیے ! اب ایک کرکٹ کے شوقین کی مدنی بہار سُنتے ہیں کہ وہ کس طرح دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہوئے اوراس وابستگی کے بعد کیا کیا برکتیں حاصل ہوئیں ، چنانچہ