Book Name:Sadqa Kay Fawaid

عطا فرماتا ہے اور یہ بھی کوئی حد نہیں بلکہ اللہ پاک کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور وہ کریم و جَوّاد ہے ، جس کیلئے چاہے اُسے اِس سے بھی زیادہ ثواب عطا فرما دے۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ صدقہ دینے سے بظاہِر مال کم ہورہا ہوتا ہے لیکن درحقیقت دینے والے کے نامَۂ اعمال کونیکیوں سے بھر  رہا ہوتا ہے۔جس طرح کنویں کا پانی نکالنے سے کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھ جاتا ہے ، اسی طرح راہِ خدا میں خرچ کیا ہوا مال بھی کم نہیں ہوتا بلکہ اِس میں مزید برکت اور اِضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔غیب کی خبریں دینے والے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حق ترجمان سےصدقے کے کئی فضائل اِرشاد فرمائے ہیں ، آئیے! صدقے کی فضیلت پر 8 احادیثِ مبارکہ بھی سنتے ہیں :

صدقے کی فضلیت پر 8فرامینِ مُصْطَفٰے

 ( 1 ) : معجمِ کبیرکی حدیث ہےفرمایا : اَلصَّدَقَۃُ تَسُدُّ سَبْعِیْنَ بَابًا مِّنَ السُّو ءِ صَدَقہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے۔ ( [2] )   ( 2 ) : معجمِ کبیر کی ایک اور حدیث ہے فرمایا : کُلُّ امْرِئٍ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ حَتّٰی یُقْضٰی بَیْنَ النَّاسِہرشَخْص  (بروزِ قِیامَت )  اپنے صَدقے کے سائے میں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔ ( [3] )    ( 3 ) : شعب الایمان کی روایت ہےفرمایا : اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ عَلٰی  اَہْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ وَ اِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ ، بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مُسَلمان  قيامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے میں ہوگا۔ ( [4] )   ( 4 ) : ترمذی شریف میں ہےفرمایا : اَلصَّلٰوۃُ بُرْھَانٌ وَ الصَّوْمُ جُنَّۃٌ وَ الصَّدَقَۃُ تُطْفِئُ الْخِـطِیْئَۃَ کَمَا یُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ ، نماز  ( ايمان کی )  دليل ہے اور روزہ ( گُناہوں سے )  ڈھال ہے اور صَدَقہ خطاؤں کو يُوں مِٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو ۔ ( [5] )  ( 5 ) : شعب الایمان کی روایت ہے فرمایا : بَاکِرُوْا بِالصَّدَقَۃِ فَاِنَّ الْبَلَاءَ لَا یَتَخَـطَّی الصَّدَقَۃَ ، صبح سویرے صَدَقہ دِیا کرو کیونکہ  بَلا صَدَقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ ( [6] )  ( 6 ) : معجمِ کبیرکی حدیث



[1]... تفسیرِصراط الجنان ، پارہ ، 3 ، سورۂ بقرۃ ، تحت الآیۃ : 261 ، جلد : 1 ، صفحہ : 395۔

[2]... معجمِ کبیر ، جلد : 4 ، صفحہ : 274 ، حدیث : 4402 ۔

[3]... معجمِ کبیر ، جلد : 17 ، صفحہ : 280 ، حدیث : 771۔

[4]...شعب الایمان ، باب الزکاۃ ، التحریض علی الصدقۃ التطوع ، جلد : 3 ، صفحہ : 212 ، حدیث3347۔

[5]...ترمذی ، ابواب السفر ، باب ما ذکر فی فضل الصلاۃ ، صفحہ : 177حدیث : 614۔

[6]... شعب الایمان ، باب الزکاۃ ، التحریض علی الصدقۃ التطوع ، جلد : 3 ، صفحہ : 214 ، حدیث3353۔