Book Name:Sadqa Kay Fawaid

نصیب ہیں وہ مُسَلمان  جو مَسَاجِد ، جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ وغیرہ کی تَعْمِیْر و ترقّی اور روز مَرّہ کے اَخْراجات میں حِصّہ لیتے ہیں * خُوش نَصِیْب ہیں وہ مُسَلمان  جودِینی طلبہ و طالِبات پر اپنا مال خَرْچ کرتے ہیں۔ اِخلاص کے ساتھ اس طرح خرچ کرنے والوں کو اللہ پاک اپنے فَضْل سے دُگنا بلکہ اِس سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا۔آئیے ہم بھی ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ اللہ پاک کی رِضَا کے لئے نہ صرف خُوداپنے مدنی عَطِیّات دعوتِ اسلامی کو دیں گے ، بلکہ دُوسروں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!

میں سب دَولت رہِ حَق میں لُٹا دوں        شَہا ایسا مجھے جذبہ عَطا ہو!

عَطا کر دو مجھے وہ بھیک داتا                مِرے  سارے  قبیلے   کا  بھلا  ہو!  ( [1] )

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!قرآن و حدیث میں صَدَقہ و خیرات کرنے اور اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کے کئی فضائل آئے ہیں۔ راہِ خُدا میں خَرْچ کرنا ، اِنْسان کی اپنی ذات  کیلئے بھی مُفید ہے ، جو لوگ  دل کھول کر نیکی کے کاموں میں خرچ کرتے ہیں ، غریبوں محتاجوں کی مدد کرتے ہیں ، اُن کے مال میں حیرت انگیز طور پر دن دُگنی اور رات چوگنی ترقّی و برکت  ہوتی چلی جاتی ہے۔چنانچہ

پارہ 3سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ آیت نمبر 261میں اِرشاد ہوتا ہے :

مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍؕ-وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(۲۶۱   ( پارہ : 3 ، سورۂ بقرۃ : 261 )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اُن کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خَرْچ کرتے ہیں اُس دانہ کی طرح جس نے اُوگائیں سات بالیں ہر بال میں سو دانے اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وُسْعَت والا عِلْم والا ہے۔

اِس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیرِ صراطُ الجنان جلد 1 صفحہ 395 پر ہے : راہِ خدا میں خرچ کرنے والوں کی فضیلت ایک مثال کے ذریعے بیان کی جارہی ہے کہ یہ ایسا ہے جیسے کوئی آدمی زمین میں ایک دانہ بیج  ڈالتا ہے جس سے 7بالیاں اُگتی ہیں اور ہر بالی میں 100 دانے پیدا ہوتے ہیں۔ گویا ایک دانہ بیج کے طور پر ڈالنے والا 700 گنا زیادہ حاصل کرتا ہے ، اسی طرح جو شخص راہِ خدا میں خرچ کرتا ہے ، اللہ پاک اُسے اِس کے اِخلاص کے اِعتبار سے 700 گنا زیادہ ثواب



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 316۔