Book Name:Sadqa Kay Fawaid

خیرات کر کے اپنی آخِرت  کو روشن کرنے والے کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ غریبوں ، مسکینوں ، یتیموں ، بیواؤں ، حاجَت مَنْدوں اور رِشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ہم اپنے صَدَقات ومدنی  عَطِیّات نیکی کے کاموں ، مَسَاجِد و مَدارِس  المدینہ اور جامعات المدینہ کی تَعمیر و ترقَّی نیز دینِ اِسْلام کی سربُلندی اور عِلْمِ دِیْن کے فروغ کی خاطِر عِلْمِ دِیْن حاصِل کرنے والےطلبہ و طَالِبات کے لئے دعوتِ اسلامی کو دے کر اپنی آخِرت کا سامان کریں ۔

منقول ہےکہ حضرت عبدُاللہ بِن مُبارک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ( جو امامِ اَعْظَم ابُو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کے خاص شاگرد اور فقہِ حنفی کے ائمہ سے ہيں ) اہلِ علم لوگوں کے ساتھ خاص طور پر بھلائی کرتے ،  اُن سے عرض کی گئی : آپ سب کے ساتھ ايک سا معاملہ کيوں نہيں رکھتے ؟ فرمايا میں انبياء  ( عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  ) کے بعد عُلَماء کے سِوا کسی کے مقام کو بُلند نہيں جانتا ، ايک بھی عالِم کا دھيان اپنی حاجات کی وجہ سے بٹے گا تو وہ صحيح طور پر خدمتِ دِيْن نہ کرسکے گا اور دِينی تعليم پر اُس کی توجّہ دُرُست نہ ہوسکے گی۔ لہٰذا اُنہيں علمی خدمت کے لئے فارِغ  کرنا اَفْضَل ہے۔ ( [1] )  

ٹیلی تھون  ( عطیات مہم )  کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 6121  ( 6 ہزار 121 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 112 ، 70 ، 2  ( 2 لاکھ 70 ہزار 112  ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے * نابینا بچوں کے لئے بھی الگ سے مدرسۃ المدینہ قائم ہیں۔  آغاز سے اب تک تقریباً940 ، 39 ، 4  ( 4 لاکھ 39 ہزار 940  ) نے ناظرہ اور حفظِ قرآن مکمل کیا * فروغِ علمِ دین  ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں ۔اب تک  تقریباً1309  ( 1 ہزار 309  ) جامعۃ المدینہ  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 1 ، 17 ، 402  ( 1لاکھ17 ہزار 402 ) طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( عالِم و عالِمہ کورس ، فیضانِ شریعت کورس ) مفت کروایا جا رہا ہے۔اب تک تقریباً 117 ، 16  ( 16 ہزار 117 ) عالِم و عالمہ کورس ، فیضانِ شریعت کورس مکمل کر چکے ہیں۔ لاکھوں حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ ، مُعَلِّم ، عالِم و مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اِصلاحِ امّت اور کردار سازی کا کام



[1]...ضیائے صدقات ، صفحہ : 172۔