Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

صحابِیَّت ہوئی ، پھر تابِعِیَّت             بس آگے قادری منزل ہے یا غوث! ( [1] )

  وضاحت : اُمّت میں سب سے اُونچا درجہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کا ہے ، پھر اِن کے بعد تابعین  ( یعنی صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  کی زیارت کرنے اور اِن سے صحبت پانے والوں )  کا درجہ ہے ، پھر اس کے بعد قادِری منزل ہے۔

کوئی سالِک ہے یا واصِل ہے یا غوث!    وہ کچھ بھی ہو تِرا سائِل ہے یا غوث! ( [2] )

وضاحت : غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کون ہیں؟آپ کی شان کیا ہے؟ آپ پِیروں کے پِیر ہیں ، کوئی کیسا ہی بلند رُتبہ ہو ، چاہے اس نے ابھی راہِ سُلُوک ( یعنی راہِ طریقت ، اللہ پاک کا قُرب پانے کے رستے )  پر چلنا شروع کیا ہو ، یا طریقت کی منزلیں طَے کر چکا ہو ، ہر ایک ہمارے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دَر کا سُوالی ہے۔

بُخارا و عراق و چِشت و اَجْمیر             تری لَوشمعِ ہر محفل ہے یا غوث!

یہ چشتی ، سہروردی ،  نقشبندی           ہر اِک تیری طرف مائِل ہے یا غوث! ( [3] )

 وضاحت : غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی شان کیا ہے؟ بُخارا ، عِراق ، چِشت ، اَجْمَیر ، ہر جگہ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی نگاہِ وِلایت ہی کی روشنی چمک رہی ہے ، کوئی چشتی ہو ، سہروردی ہو یا نقشبندی ، غرض؛ کوئی کسی سلسلے کا مرید ہو یا پیشوا ، سب ہمارے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی طرف ہی مائِل رہتے ہیں۔

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ قاسِمِ وِلایَت ہیں

علّامہ عبد القادِر اَرْبَلِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : جب اللہ پاک اپنے بندوں میں سے کسی کو


 

 



[1]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 259۔

[2]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 251۔

[3]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 253-259ملتقطاً۔