Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

وضاحت : غوثِ پاک کون ہیں؟قادِر و قَدِیر رَبّ کے بندے ہیں ، اللہ پاک نے آپ کو قُدْرت عطا فرمائی ہے ، لہٰذا آپ پر یہ نام بالکل سچّا ہے کہ آپ عبدُ القادِر ہیں اور حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ظاہِر و باطِن کا ایک راز ہیں۔

مفتئ شرع بھی ہے ، قاضِئ مِلّت بھی ہے  عِلْمِ اَسْرار سے ماہِر بھی ہے عبد القادِر ( [1] )

 وضاحت : غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کون ہیں؟ اپنے دور کے سب سے بڑے مُفّتی ، قاضِی اور آپ عِلْمُ الْاَسْرار  ( یعنی قُدْرت کے رازوں کے عِلْم )  میں بھی خُوب مہارت رکھتے ہیں۔

اس کے فرمان ہیں سب شارِحِ حکمِ شارِع مَظْہَرِ ناہِی و آمِر بھی ہے عبد القادِر ( [2] )

 وضاحت : غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کون ہیں؟وہ ہستی جو اپنی طرف سے نہیں بولتے ، ان کی زبانِ مبارک سے جو کچھ نکلتا ہے ، صاحِبِ شریعت ، نبئ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین کی تشریح ہوتی ہے ، آپ حکمِ شریعت بیان فرمانے والے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مظہر ہیں۔

سُخَن ہیں اَصْفِیا تُو مَغْزِ معنی                بدن ہیں اَوْلیا تُو دِل ہے یا غوث! ( [3] )

وضاحت : غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کیا شان ہے؟ مثال کے طَور پر اگر ہم اَوْلیائے کرام کو لفظ کہیں تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس لفظ کا معنیٰ ہیں ، اگر ہم اولیائے کاملین کو بدن کہیں تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اُس بدن میں دھڑکنے والا دِل ہیں۔


 

 



[1]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 69۔

[2]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 69۔

[3]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 258۔