Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

دعاکرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ  مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 )  : اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ دُعَا مؤمِن کا ہتھیار ہے۔ ( [1] )   

اے عاشقانِ رسول ! دعا مانگنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے * ہمارے پیارے آقا ، دو عالم کے داتا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کثرت سے دعائیں مانگا کرتے تھے * بعض مُحَدِّثین نے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک دُعاؤں کے متعلق پُوری پُوری کتابیں بھی لکھی ہیں ، مثلاً کھانا کھانے کی دُعا ، پانی پینے کی دُعا ، سوتے وقت کی دُعا ، نیند سے اُٹھ کر پڑھنے کی دُعا ، دُودھ پینے کی دُعا ، کپڑا پہننے کی دُعا۔ غرض ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم روز مَرَّہ کے کاموں سے پہلے بھی دُعائیں پڑھا کرتے تھے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم یہ دعا کَثْرت سے مانگا کرتے تھے :  ( [2] )

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً     ( پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ :201)

ترجمہ کنزُ الایمان : اے رب ہمارے ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھی بھلائی دے۔

روز مَرَّہ کی دُعائیں سیکھنے کے لئے مدنی پنج سُورہ ، صفحہ : 182 تا227۔ پڑھ لیجئے ، مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا91 صفحات کا  رسالہ  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔


 

 



[1]...مسند ابی یعلی ، جلد : 2 ، صفحہ : 123 ، حدیث : 1812۔

[2]...بخاری ، کتاب : الدعوات ، صفحہ : 1574 ، حدیث : 6389۔