Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

ہیں۔آخر رحمت کا دَر کھلا اور میری قسمت یوں چمکی کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ، دوست کی بات نہ ٹال سکا  اور 3 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے  مقصدِ حیات معلوم ہوا ، اپنے گناہوں پر شرمندگی ہوئی ، میری آنکھوں سے غفلت کا پردہ ہٹ گیا ، دِل کی حالت تبدیل ہو گئی ، میں نے گناہوں سے توبہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں زندگی گزارنے لگا۔

دل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹَلے    آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو

کر سفر آئیں گے ، تو سُدھر جائیں گے    اب نہ سستی کریں ، قافلے میں چلو ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز ( Prayer Times )  ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز  ( Prayer Times )  جاری کی ہے * اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل * اذکار  ( روحانی علاج )  * مدنی چینل ریڈیو * نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ  ( Silent ) کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔ * اس ایپلی کیشن میں اب ایک نئے فیچر کا بھی اِضافہ کر دیا گیا ہے ، وہ یہ کہ اب اس ایپلی کیشن میں روزانہ ایک آیتِ کریمہ ،  ایک حدیث شریف


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 669-672۔