Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

اَلْحَمْدُ للّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی یہ نیک کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، دعوتِ اسلامی آج کے اس پُرفتن دور میں ہدایت کا روشن چراغ ہے ، اَلْحَمْدُ للّٰہ!دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرتی اور دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بجاتی ہے۔ آپ بھی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کام بھی دِل لگا کر کیا کیجئے!اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اَوْلیائے کرام کی محبّت بھی ملے گی ، غوث و خواجہ اور رضا کا فیضان بھی نصیب ہو گا ، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا بھی سَنْور جائے گی اور آخرت میں بھی بیڑا پار ہو جائے گا۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی کام مدنی قافلہ بھی ہے۔ الحمد للہ! 3 دِن ، 12 دِن ، ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے وقتاً فوقتاً سَفَر کرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی مدنی قافلوں کے مُسَافِر بنیئے!  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اَخْلاق سَنْوریں گے ، نیکیوں کا رجحان بڑھے گا ، عشقِ رسول کی دولت نصیب ہو گی اور زِندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ آئیے! ترغیب کے لئے  مدنی بہار سنتے ہیں :

دِل کی حالت تبدیل ہو گئی

فیصل آباد  ( پنجاب ، پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول  میں آنے سے پہلے میں بگڑے ہوئے کردار کا مالک تھا۔جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بدنگاہی جیسے گُنَاہ میرے معمول کا حِصّہ تھے ، میں نے مارشل آرٹ سیکھا ہوا تھا جس کے بَل پر لوگوں سے خواہ مخواہ جھگڑا مول لیتا ، ہر نئے فیشن ( Fashion )  کو اپنانا میرا شوق تھا ، آہ! نمازوں سے اس قدر دوری تھی کہ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کس نماز کی کتنی رکعتیں ہوتی