Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

اور سچے مریدوں کا ایک وَصْف سنتے ہیں :

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا اچھا مرید کون؟

حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :

رِجَالِی فِی ہَوَاجِرِہِمْ صِیَام                                                                                                       وَ فِی ظُلْمِ اللِّیَالِی کَالْلَآلِی

یعنی  میرے سچّے ، پکّے مرید وہ ہیں جو دوپہر کی سخت گرمی میں روزے سے ہوتے ہیں ، میرے مرید رات کے اندھیرے میں روشنی کا چراغ ہوتے ہیں۔

ہَوَاجِر : دوپہر کے وقت کی سخت گرمی کو کہتے ہیں۔ یعنی حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرما رہے ہیں : میرے سچّے ، پکّے مرید وہ ہیں جو دوپہر کی سخت گرمی میں روزے سے ہوتے ہیں ، مطلب کیا ہے؟ مطلب یہ کہ جب گُنَاہوں کا بازار گرم ہوتا ہے ، شیطان گُنَاہوں کی طرف کھینچ رہا ہوتا ہے ، نفسِ اَمَّارہ خواہشات پر اُبھار رہا ہوتا ہے ، میرے مرید اُس وقت  بھی نفسانی خواہشات سے رُکے رہتے ہیں ،  گُنَاہوں کی طرف نہیں بڑھتے ، گُنَاہوں کے اَسْباب جتنے بھی جمع ہوں ، ان پر ایک نگاہ تک نہیں ڈالتے ، شیطان سے جنگ چھیڑ کر اسے شکست دے دیتے ہیں ، نفس کی خواہشات کا گلا گھونٹ کر شریعت و سُنّت کے رستے پر چلتے چلے جاتے ہیں اور

وَ فِی ظُلْمِ اللِّیَالِی کَالْلَآلِی

یعنی میرے مرید رات کے اندھیرے میں روشنی کا چراغ ہوتے ہیں۔ جب مُعَاشرے  میں گُنَاہوں کا اندھیرا  بڑھ رہا ہوتا ہے ، بداَخْلاقی ، بےحیائی ، فحاشی ، ظُلم و ستم ، اور بے باکی کا اندھیرا چھا رہا ہوتا ہے تو میرے مرید ہدایت کا چراغ بن کر چمکتے ہیں ، مُبَلِّغ بن کر اُٹھتے