Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

جانے میں کامیاب ہو جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

رضاؔ کا خاتِمہ بالخیر ہو گا                  تِری  رحمت  اگر  شامل  ہے  یا غوث! ( [1] )

وضاحت : یا غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  !اگر آپ کا کرم شاملِ حال رہا تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! احمد رضا کا خاتِمہ ایمان پر ہو گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف

اَلْحَمْدُ للّٰہ!شہنشاہِ بغداد ، حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مشہور و معروف ہستی ہیں * آپ کا نامِ پاک : عبدُ القادِر اور کنیت : ابو محمد ہے * مُحْیُ الدِّین  ( یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے )  اور غَوْثُ الثَّقَلین  ( یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث ، مددگار )  آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں * حضورِ غوثِ پاک ، شیخ عبدُ القادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جِیلان میں پیدا ہوئے * 91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے * 561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا۔

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا      اُونچے اُونچوں کے سَروں سے قدم اعلیٰ تیرا

سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا      اولیا ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا ( [2] )

 پیارے اسلامی بھائیو! حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی شان کیا ہے؟ آپ کا مَقام و مرتبہ کیا ہے؟ آئیے! عاشقِ غوثِ اعظم ، نائبِ غوثِ اعظم ، اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زبانی سنتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں :

بندہ قادِر کا بھی قادِر بھی ہے عبد القادِر    سِرِّ باطن بھی ہے ، ظاہِر بھی ہے عبد القادر ( [3] )


 

 



[1]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 263۔

[2]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 19۔

[3]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 69۔