Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

اُسے پناہ دیتا ہوں۔

معلوم ہوا؛ اَوْلیائے کرام کا بارگاہِ اِلٰہی میں یہ مَقام ہے کہ وہ اللہ پاک سے دُعا کریں تو وہ قادِرو قَیُّوم رَبّ اُن کی دُعا کو رَدّ نہیں فرماتا بلکہ قبولیت سے نواز دیتا ہے۔

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دُعاؤں کی شان

شیخ ابو مظفر اسماعیل بنی علی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میرے باغ میں 2 کھجور کے درخت تھے ، جو بالکل خشک تھے ، 4 سال سے اِن پر پھل نہیں لگا تھا ، میں اِنہیں کاٹنے کی سوچ رہا تھا ، پھر یُوں ہوا؛ میری قسمت چمکی ، حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ میرے باغ میں تشریف لائے ، آپ نے ایک کھجور کی نیچے وُضُو فرمایا ، دوسری کے نیچے نَماز پڑھی ، پھر مجھے دُعا دی : اللہ پاک تمہاری زمین ، تمہارے دِرْہم ، تمہارے پیمانے اور تمہارے مویشیوں میں برکت دے۔

آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   کی دُعا کی یہ برکت ہوئی کہ * اس سال میری آمدنی پہلے سے کئی گنا زیادہ ہوئی  * میں ایک درہم خرچ کرتا تو کئی گُنا منافع ملتا  * میں نے گندم کی 100بوریاں جمع کیں ، ان میں سے 50 صدقہ کر دیں ، باقِی میں سے استعمال کرتا رہا ، پھر گنتی کی تو وہ 100 کی 100موجود تھیں ، * اِسی طرح میرے مویشی اِتنے ہو گئے کہ اِن کی گنتی نہیں ہوتی تھی اور آپ کی دُعا کی یہ برکت سالہا سال مجھے نصیب رہی۔ ( [1] )   

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے ہماری پِیر ، پِیرانِ پیر ، پِیر دَسْتْ گِیر ، حُضُورِ غوثِ اعظم شیخ عبد ُالقادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی نِرالی شان...!! ہم نے حدیثِ قدسی کی روشنی میں آپ کی شان و عظمت اور کرامات کا بیان سُنا۔ اب آئیے! آخر میں غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے پسندیدہ


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار ، صفحہ : 91۔