Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

زِندگی میں بڑے لمبے لمبے سَفَر کرو گے ) ۔

راوِی کہتے ہیں : واقعی ایسا ہی ہوا؛ شیخ محمد ہَرْوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر 137 سال ہوئی اور آپ نے بڑے لمبے لمبے سَفَر کئے یہاں تک کہ کوہ ِقاف تک بھی آپ کا جانا ہوا۔  ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ!یہ نگاہِ غوثِ اعظم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ! شیخ محمد ہَرْوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر کتنی لمبی ہو گی ، آپ زِندگی میں کہاں کہاں جائیں گے ، کتنے لمبے لمبے سَفَر کریں گے ، نگاہِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے کچھ پوشیدہ نہیں ، آپ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔

نگاہِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی تو کیا شان ہے؟ آپ فرماتے ہیں :

نَظَرْتُ اِلٰی بِلَادِ اللہ جَمْعًا                                                                                                            کَخَرْدَلَۃٍ عَلٰی حُکْمِ اتِّصَالٖ

یعنی اللہ پاک کے تمام شہر میری نَظَر میں اس طرح ہیں جیسے ہتھیلی میں رائی کا دانہ ۔

اَوْلیائے کرام  کے ہاتھوں کی شان

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک حدیثِ قُدْسی میں مزید فرماتا ہے : وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا میں اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں ، جس سے وہ پکڑتا ہے۔

یعنی وَلِیُ اللہ کا ہاتھ ہوتا ہمارے ہاتھ جیسا ہی ہے ، اُس میں بھی 5 ہی انگلیاں ہوتی ہیں ، ایک ہتھیلی ہوتی ہے مگر اس کی طاقت خون اور گوشت سے نہیں ہوتی بلکہ اس میں خُدائی  ( یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص ) طاقت کام کرتی ہے۔

غوثِ پاک کے ہاتھ مبارک کی 2 کرامات

 ( 1 ) : شیخ شہابُ الدِّین سہروردی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مشہور واقعہ ہے ،  آپ فرماتے ہیں : میں


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار ، صفحہ : 113 تا 114 ملتقطًا۔