Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

صدقہ نصیب ہو اور ہم اللہ پاک کے پیارے بندے بن جائیں۔

کوئی سالِک ہے یا واصِل ہے یا غوث!    وہ کچھ بھی ہو تِرا سائِل ہے یا غوث! ( [1] )

وضاحت : اے غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ! آپ کی یہ شان ہے کہ کوئی کیسا ہی بلند رُتبہ ہو ، چاہے اس نے ابھی راہِ سُلُوک ( یعنی راہِ طریقت ، اللہ پاک کا قُرب پانے کے رستے )  پر چلنا شروع کیا ہو ، یا طریقت کی منزلیں طَے کر چکا ہو ، ہر ایک ہمارے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دَر کا سُوالی ہے۔

اَوْلیائے کرام کی شانِ کرامت

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ قدسی سُنی ، اللہ پاک اس حدیثِ قُدْسِی میں فرماتا ہے : فَاِذَا اَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا ، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا ، وَاِنْ سَأَلَنِي لَاُعْطِيَنَّهُ ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَاُعِيذَنَّهُ جب میں اُس سے محبّت کرتا ہوں تو میں اُس کے کان بن جاتا ہوں ، جس سے وہ سنتا ہے ، میں اُس کی آنکھیں بن جاتا ہوں ، جس سے وہ دیکھتا ہے ، میں اُس کے ہاتھ بن جاتا ہوں ، جس سے وہ پکڑتا ہے ، میں اُس کے پاؤں بن جاتا ہوں ، جن سے وہ چلتا ہے ، اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اُسے دیتا ہوں ، اگر وہ میری پناہ لیتا ہے تو میں اسے پناہ دیتا ہوں۔

یہ ہے اَوْلیائے کرام کی شان و عظمت...!! بندہ فرائِض ، واجبات ، سنتیں ، مستحبات اور نوافِل پُورے کرے ، نیکیوں میں زِندگی بسر کرے ، اللہ پاک کی رضا والے کام کرے ، پھر اگر اللہ پاک اپنے فضل سے ، اپنے کرم سے اسے اپنا وَلِی ، اپنا محبوب بندہ بنا لے تو اس کی یہ شان ہوتی ہے کہ 


 

 



[1]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 251۔