Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

مخلوقِ خدا کو راہ ِراست پر لانے ، مُبَلِّغ بننے  کا شرف پانے ، نیکی کی دعوت کی دنیا میں  دھوم مچانے اور بے شمار کفّار کو دامنِ اسلام میں  داخِل فرمانے کے لئے سالہا سال تک محنت و کوشش فرمائی۔ خیر! ہم حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی طرح مُجَاہدات تو کرنے سے رہے مگر ہِمَّت ہارے بِغیر تھوڑی بَہُت کوشِش تو جاری رکھیں۔

سچ ہے انسان کو کچھ کھو کے مِلا کرتاہے    آپ کو کھو کے تجھے پائے گا  جُویا تیرا ( [1] )

وضاحت : یعنی انسان کو کچھ کھو کر ہی کچھ ملتا ہے ، اللہ پاک کا قُرْب پانا ہو ، اللہ پاک  کی رضا چاہئے ہو ، اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خُوشی مطلوب ہو ، جنّت میں جانے کی طلب ہو تو ظاہِر ہے کچھ نہ کچھ محنت تو کرنی پڑے گی ، خود کو مٹائیں گے تو ہی رَبِّ کریم کا قُرْب نصیب ہو پائے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دیکھئے! اللہ پاک کی رضا کے لئے سرکارِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عبادتوں  اور ریاضتوں  میں عِراق کے جنگلوں  میں 25 برس گزار دئیے۔ * کاش!ہمیں  بھی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنّتوں  کی تربیَّت کی خاطر گاؤں  بہ گاؤں ، شہر بہ شہر اور ملک بہ ملک سفر کرنے والے مَدَنی قافِلوں میں  عاشقانِ رسول کے ساتھ سنَّتوں  بھرا سفر کرنا نصیب ہو جائے * کاش! ہم پابندی کے ساتھ نیک اَعْمال کا جائزہ لیتے ہوئے رسالہ بھی پُر کریں * نیک نمازی بنیں * تہجد گزار بنیں * قرآنِ پاک کی تلاوت * درودِ پاک کی کَثْرت کریں * گُنَاہوں اور فُضُول کاموں سے بچیں * والدین ، بہن بھائی ، دوست احباب اور اپنے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی کیا کریں۔ اللہ کرے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا


 

 



[1]... ذوقِ نعت ، صفحہ : 21۔