Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

بڑی بڑی آنکھوں والا آدمی

آئیے! شہنشاہِ بغداد سرکارِ غوث ِپاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے اندازِ عبادت ، ذوقِ عبادت ، شوقِ عبادت کی ایک جھلک ملاحظہ فرمائیے!چنانچہ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ایک بار میں  جامعِ مسجِد مَنصور میں  نَماز پڑھ رہا تھا کہ  ایک سانپ آ گیا اور اُس نے میرے سجدے کی جگہ پر سر رکھ کرمُنہ کھول دیا! میں  نے اُسے ہٹاکر سجدہ کیا مگر وہ میری گردن سے لپٹ گیا پھر وہ میری ایک آستین میں  گھس کر دوسری آستین سے نکلا ، نَماز مکمَّل کرنے کے بعد جب میں  نے سلام پھیرا تو وہ غائب ہو گیا۔ دوسرے روز جب مَیں پھر اُسی مسجِد میں داخِل ہوا تو مجھے ایک بڑی بڑی آنکھوں  والا آدمی نَظَر آیا میں  نے اُسے دیکھ کر اندازہ لگا لیا کہ یہ شخص انسان نہیں  بلکہ کوئی جِنّ ہے ، وہ جِنّ مجھ سے کہنے لگا : میں  آپ کو تنگ کرنے والا وُہی سانپ ہوں ، میں  نے سانپ کے رُوپ میں  بَہُت سارے اَوْلیاءَ اللہ کو آزمایا ہے مگر آپ جیسا ثابت قدم کسی کو بھی نہیں  پایا۔ ( [1] )  

ہوئے دیکھ کر تجھ کو کافر مسلماں         بنے سنگدل موم ساں  غوثِ اعظم ( [2] )

وضاحت : یعنی پِیروں کے پِیرحضورِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زیارت کی برکت سے کافر وں کو اسلام کی دولت نصیب ہوئی اور آپ کی زیارت کی برکت  سے لوگوں کے دلوں کی سختی دور ہوئی ۔

اے عاشقانِ رسول!دیکھا آپ نے!ہمارے غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے ربِّ کریم کا قُرْب پانے ، اپنے نانا جان ، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو خوش فرمانے ، نفس و شیطان پر غالِب آنے ، دنیا کی محبّت سے پیچھا چھڑانے ، گناہوں کے اَمْرَاض سے خود کو بچانے ،


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار ، صفحہ : 169۔

[2]... قَبالَۂ بخشش ، صفحہ : 183۔