Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ  اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [1] )  

 اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے!  * رضائے الٰہی کے لئےپورا بیان سُنوں گا  * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج ربیعُ الثّانی کی 11 وِیں شب ہے ، جسے عاشقانِ غوثِ اعظم بڑی گیارہویں شریف بھی کہتے ہیں۔ آج کے اِس اجتماعِ غوثیہ میں  ہم پِیروں کے پِیر ، پِیر دستگیر ، شہنشاہِ بغداد ، حُضُورِغوثِ پاک شیخ عبد ُالقادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یاد منانے ، آپ کا ذِکْرِ خیر سُننے ، سُنانے کے لئے حاضِر ہیں ، اللہ پاک ہمارا آنا ، بیٹھنا ، سُننا ، سُنانا اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے۔ کاش! ذِکْرِ غوثِ پاک کی برکت سے ہمیں سچّی توبہ کی توفیق مل جائے ، کاش! ذِکْرِ غوثِ پاک کی برکت سے آپ کا فیضان ہمیں نصیب ہو ، ہمارے اَخْلاق سنور جائیں ، کردار نکھر جائے ، ذِکْرِ غوثِ پاک کی برکت سے ایمان کی سلامتی نصیب ہو اور ہم اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں مَصْرُوف رہتے ہوئے ایمان سلامت لے کر دُنیا سے


 

 



[1]... مسند فِرْدَوس ، جلد : 4 ، صفحہ : 305 ، حدیث : 6895۔