Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

کرے ، پھر اس کے ساتھ ساتھ نوافِل بھی ادا کرے ، پانچوں نمازیں پڑھتا ہے ، ساتھ میں تہجد بھی پڑھے ، اِشْرَاق ، چاشت اور اَوَّابین کے نوافِل بھی پڑھے ، فرض روزے رکھتا ہے ، ساتھ میں نفل روزے بھی رکھے ، زکوٰۃ دیتا ہے ، نفل صدقہ و خیرات بھی کیا کرے۔ والدَین کا اَدب کرتا ہے ، ان کے ساتھ اور زیادہ نیک سلوک کرے ، اپنے پڑوسیوں ، دوستوں ، مسلمان بھائیوں کا خیال رکھتا ہے ، ان کے ساتھ اور زیادہ احسان اور بھلائی والا سلوک کرے ، یُوں ہر ہر معاملے میں فرائِض بھی پُورے کرے ، اس کے ساتھ ساتھ نفل نیکیاں بھی کیا کرے۔اس سے کیا ہو گا؟ اللہ پاک کا قُرْب ملے گا۔اس سے ثابِت ہو گا کہ یہ بندہ واقعی اللہ پاک کے ساتھ محبّت کرتا ہے۔ اگر بندہ پابندی کے ساتھ ، اِخْلاص کے ساتھ سارے فرائِض پُورے کرے ، ساتھ میں نفل نیکیاں بھی کرتا رہے ، اگر اللہ پاک کی رحمت ہوئی ، اس کا فضل و کرم نصیب ہو گیا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اللہ پاک کا قُرْب بھی ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو تاجِ وِلَایَت بھی عطا ہو  گا۔

اَلْحَمْدُ للّٰہ!حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پیدائشی وَلِی ہیں ، آپ اللہ پاک کے وَلِی ، رَبّ  کریم کے دوست اور محبوب بندے بن کر ہی دُنیا میں تشریف لائے۔ پھر آپ نے ساری زِندگی عِبَادت و ریاضت میں گزاری ، آپ فرائِض پر بھی پابندی سے عَمَل کرتے تھے ، اِس کے ساتھ سُنتوں کے بھی پابند تھے ، نفل عِبَادات بھی کَثْرت سے کیا کرتے تھے ، یہاں تک کہ مستحبات   ( یعنی شریعت کے پسندیدہ کام )  بھی اِسْتقامت کے ساتھ کیا کرتے تھے۔

غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور کَثْرتِ عبادت

بَہْجَۃُ الْاَسْرَار شریف میں ہے : سرکارِ بغداد ، حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :