Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

کہ اُنہیں شہرِ بغداد سے نکال دیا۔اللہ پاک نے اسے اس گستاخی کی سزا دی  اور یہ وزیر انتہائی درد ناک طریقے سے موت کے گھاٹ اُتر گیا۔ ( [1] )  

اللہ پاک ہمیں اَوْلیائے کرام کی گستاخی اور ان کی دُشمنی سے ہمیشہ محفوظ فرمائے۔ اللہ کرے کہ ہمارے دِلوں میں ہمیشہ اَوْلیائے کرام کی محبّت جگمگاتی رہے ، کاش! اسی محبّت میں زِندہ رہیں ، اسی میں مریں ، روزِ قِیامت اس محبّت کے ساتھ ہی اُٹھیں اور اسی کے صدقے بلا حِساب جنّت میں داخِل ہو جائیں۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

مَحفُوظ سَدا رکھنا شہا!  بے اَدَبوں سے      اور مُجھ سے بھی سَرزَد نہ کبھی بے اَدَبی ہو ( [2] )

اللہ پاک سے اِظْہارِ محبّت کا طریقہ

اللہ پاک نے حدیثِ قدسی میں فرمایا : وَمَا تَقَرَّبَ اِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ اَحَبَّ اِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ ، وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ اِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ بندہ جن ذرائع سے میرا قُرْب حاصِل کرتا ہے ، اُن میں میرا سب سے پسندیدہ ذریعہ فرائض  ہیں اور میرا بندہ نوافِل کے ذریعے میرا قُرْب حاصِل کرتا رہتا ہے۔

یہ ہے اللہ پاک کے ساتھ اِظْہارِ محبّت کا طریقہ!اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کا دُرست راستہ۔ بندہ فرائِض پورے کرے۔ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرے ، رمضانُ المبارک کے روزے بھی پُورے رکھے ، حج فرض ہو تو حج بھی ادا کرے ، زکوٰۃ فرض ہو تو زکوٰۃ بھی پُوری پُوری نکالے ، والدین کا اَدب بھی بجا لائے ، پڑوسیوں کے ساتھ نیک سلوک بھی کرے ، کسی کو ناحق تکلیف بھی نہ پہنچائے ، ہر ہر معاملے میں جو فرائِض ہیں ، وہ پُورے


 

 



[1]... قلائد الجواہر ، صفحہ : 56۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 315۔