Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

گئی۔ آخر میں ایک مچھر نمرود کے دماغ میں چلا گیا ، کتابوں میں لکھا ہے : 400 سال تک وہ مچھر نمرود کو کاٹتا رہا اور اس کی وجہ سے نمرود کے سَر میں جوتے پڑتے رہے۔ ( [1] )

 یہ ہے اللہ پاک کے ساتھ جنگ کا انجام۔ لہٰذا ہر کوئی غور کر لے ، اَوْلیائے کرام کے ساتھ دُشمنی پالنی ہے ، اِن کا بغض دِل میں رکھنا ہے تو پہلے سوچ لے ، یہ کوئی چھوٹا جُرْم نہیں ہے ، اَوْلیائے کرام سے دُشمنی رکھنا ، اَصْل میں اللہ پاک کے ساتھ اِعْلانِ جنگ ہے اور جو اللہ پاک کے ساتھ اِعْلانِ جنگ کرتا ہے ، اس کی دُنیا بھی تباہ ہو جاتی ہے ، آخرت بھی برباد ہو کر رہ جاتی ہے۔

اَذِیّت پہنچانے والے عبرتناک موت مرے

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پِیر حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی بھی یہی شان ہے ، جس کسی نے بھی آپ کے ساتھ دُشمنی رکھی ، آپ کو اَذِیّت پہنچائی ، اس کا انجام بہت عبرتناک ہوا بلکہ  علّامہ محمد بن یحیٰ حَلْبِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اَوْلاد کو بھی اگر کسی نے اَذِیّت پہنچائی تو وہ خود بھی تباہ و برباد ہوا اور اس کی اَوْلاد بھی ہلاک ہو گئی۔ چنانچہ شیخ احمد بن قاسِم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اَوْلاد میں سے ہیں ، ایک بد بخت نے ایک مرتبہ انہیں سخت تکلیف پہنچائی ، ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ پاک نے اسے تباہ و برباد کر دیا ، یہاں تک کہ اس کی اَوْلاد میں سے کوئی بھی باقی نہ بچا ، رَبِّ کائنات نے اس کی نسل ہی مٹا ڈالی۔اسی طرح وزِیر ناصِرُ الدِّین نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اَوْلادِ پاک کو طرح طرح سے ستایا ، یہاں تک


 

 



[1]... تفسیر ابن كثير ، پارہ : 3 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 258 ، جلد : 1 ، صفحہ : 694۔