Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Pak

نے فرمایا : اگر تمہارا جانور بیابان زمین میں بھاگ جائے اور تمہیں وہاں کوئی نَظَر نہ آتا ہو  ( جو تمہاری مدد کو آئے )  تو یُوں پُکارو!اَعِیْنُونِی عِبَادَ اللہ!اے اللہ کے بندو!میری مدد کرو! بے شک اس  ( پُکارنے والے )  کی مدد کی جائے گی۔  ( [1] )    

عظیم مُحَدِّث ، علّامہ نَوَوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خُود مجھے اس حدیث شریف کا تجربہ ہوا ہے ، ہم چند لوگ ایک مرتبہ کہیں سَفَر پر تھے ، ہمارا جانور ہم سے چھوٹ کر بھاگ گیا ، ہم نے اسے پکڑنے کی بہت کوشش کی مگر نا کام رہے ، اس وقت میں نے یونہی پُکارا : اَعِیْنُونِی عِبَادَ اللہ!اے اللہ پاک کے بندو! میری مدد کرو! بس اتنا کہنا تھا کہ وہ جانور رُک گیا اور ہم اسے پکڑ کر آگے روانہ ہو گئے۔  ( [2] )  

 بہر حال پیارے اسلامی بھائیو! مصیبت آئے ، پریشانی آئے ، کوئی مشکل ہو ، حُضُور ِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو پُکارنے ، آپ سے مدد مانگنے میں کوئی حَرَج نہیں۔صدیاں گزر گئیں ، بڑے بڑے اَوْلیائے کرام ، عُلَمائے کرام غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور دوسرے بزرگوں کو اللہ پاک کی مدد کا مظہر سمجھ کر انہیں پُکارتے ، ان سے مدد مانگتے آئے ہیں اور اَلْحَمْدُ للّٰہ!بارہا کا تجربہ ہے کہ اللہ والوں سے مدد چاہیں تو یہ مدد فرماتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    نے کیا خوب کہا :

حُسنِ نیَّت ہو خطا پھر کبھی کرتا ہی نہیں     آزمایا ہے یگانہ ہے دوگانہ تیرا ( [3] )

  وضاحت : یعنی اگر اچھی نیت اور پختہ یقین کے ساتھ نیک مقصد کے لئے  2 رکعت نفل نمازِ غوثیہ ادا کئے جائیں تو اللہ پاک 2 رکعت نفل  نمازِ غوثیہ کی برکت سے دعا قبول فرماتا  ہے ۔


 

 



[1]... مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب : الدعاء ، ما یقول الرجل اذا ندب بہ  ، جلد : 7 ، صفحہ : 132 ، حدیث : 1۔

[2]... اذکار للنووی ، کتاب : اذکار المسافر ، باب : ما یقول انفلتت دابتہ ، صفحہ : 415۔

[3]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 20۔