Book Name:Ghous e Pak Ki Nasihatain

وقت تک ہر مسلمان پر )  3 باتیں لازِم ہیں :

1اَمْرٌ  یَمْتَثِلُہٗ شريعت کا حکم کہ اس پر عمل کرے2نَہْیٌ یَجْتَنِبُہٗ شريعت کی منع کی ہوئی باتیں کہ اِن سے بچتا رہے3قَدْرٌ یَرْضٰی بِہٖ تقدیر کہ اس پر ہمیشہ راضی رہے۔

حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں : * مسلمان کی ادنیٰ حالت یہ ہے کہ وہ کسی وقت بھی ان 3 باتوں میں سے کسی ایک سے بھی خالی نہ ہو * اس كا دِل ان 3 باتوں کا پختہ ارادہ کرتا رہے * بندہ اپنے آپ سے یہ 3 باتیں بیان کرتا رہے * اور اپنے اعضاء کو ہر وقت ان میں مَصْرُوف رکھے۔ ( [1] )  

اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے! کتنی مختصر اور کیسی زبردست نصیحت ہے۔ شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس کی شرح میں فرماتے ہیں : حُضُورغوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس مختصرنصیحت میں پُورے دِین کا خُلاصہ بیان فرما دیا ہے۔ ( [2] )   

آئیے! پیرانِ پیر ، پیر دستگیر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اس نصیحت پر عَمَل کرنے کی نیت کرتے ہیں۔ صِرْف 3 باتیں ہیں : انہیں اپنے ذِہن میں بٹھا لیجئے! 1شریعت کے اَحْکام کو بجا لانا ہے 2شریعت کے منع کئے ہوئے کاموں سے بچتے رہنا ہے 3اور تقدیر پرہمیشہ راضِی رہنا ہے ، بےصبری نہیں کرنی ، مصیبت آئے ، پریشانی آئے تو شور نہیں کرنا ، واویلا نہیں مچانا بلکہ اللہ پاک کی رِضا میں راضِی رہنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو اس سبق آموز نصیحت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]... فتوح الغیب ، صفحہ : 17 ۔

[2]...شرح فتوح الغیب ، صفحہ : 10 ماخوذًا ۔