Book Name:Ghous e Pak Ki Nasihatain

* مُحْیُ الدِّین  ( یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے )  اور غَوْثُ الثَّقَلین  ( یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث ، مددگار )  آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں۔

تُو ہے وہ غَوْث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا  تُو ہے وہ غَیْث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا

وضاحت : یعنی اے ہمارے پیارے غوث پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ! آپ وہ غوث ہیں کہ ہر غوث آپ کا عاشِق ہے ، آپ بارِش کا وہ نایاب پانی ہیں کہ خُود بارِش بھی اس کی پیاسی ہے۔  

 * حضور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جیلان میں پیدا ہوئے * آپ 91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے * 561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا * حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وَلیوں کے ولی ہیں ، پیروں کے پِیر ہیں ، پِیر دستگیر ، روشن ضمیر ہیں ، سلطان الاولیاء ہیں * جس طرح آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وِلایَت میں بہت بلند رُتبہ رکھتے ہیں * اسی طرح عِلْم میں بھی بہت اُونچے مقام کے مالِک ہیں * آپ اپنے زمانے کے سب سے بڑے مفتی تھے * باقاعدہ فتوے بھی لکھا کرتے تھے * اور مدرسے میں پڑھایابھی کرتے تھے۔

آئیے! حُضُورغوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی سبق آموز نصیحت سُنتے ہیں :

 ( 1 ) : ہرمسلمان پر 3کام لازم ہیں

حضور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ایک کتاب ہے : فَتُوْحُ الْغَیْب۔ اس کتاب میں حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ہرمسلمان پر ہر حال میں  ( یعنی دِن ہو ، رات ہو ، سردی ہو ، گرمی ہو ، خُوشی ہو ، غم ہو ، مَصْرُوفیت ہو ، فراغت ہو ، غَرَض! جب تک جسم میں جان ہے ، جب تک عَقْل سلامت ہے ، سانس چل رہی ہے اس