Book Name:Ghous e Pak Ki Nasihatain

پیارے اسلامی بھائیو! * سرورِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بسا اَوقات چلتے ہوئے اپنے کسی صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کا ہاتھ اپنے مبارک ہاتھ سے پکڑ لیتے۔ ( [1] ) * رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم چلتے تو کسی قدر آگے جھک کر چلتے گویا کہ آپ بلندی سے اُتر رہے ہیں۔ ( [2] ) * راہ چلنے میں پریشان نظری  ( یعنی بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا )  سُنّت نہیں * گلے میں سونے یا کسی بھی دھات  ( Metal )  کی چین ڈالے ، لوگوں کو دکھانے کے لئے گریبان کھول کر اکڑتے ہوئے ہر گز نہ چلیں کہ یہ اَحْمقوں اور مَغْروروں  اور فاسِقوں کی چال ہے۔ گلے میں سونے کی چین یا ہاتھ میں کڑا  ( Bracelet ) پہننامرد کے لئے حرام ہے اور دیگردھاتوں  ( Metals )  کی بھی ناجائز ہے * چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو * بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے ، اسے لاتیں مارتے چلتے ہیں ، یہ قطعاً غیر مہذب طریقہ ہے ، اس طرح پاؤں زخمی ہونےکابھی اندیشہ رہتا ہے ، اور اخبارات یا لکھائی والے ڈبوں ، پیکٹوں اور منرل واٹر کی لیبل  ( Label )  والی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا بےادبی بھی ہے۔ ( [3] )  

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِشریعت جلد : 3حصہ16اور شیخ طریقت ، امیر اہلِ سنت حضرتِ علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ550 سنتیں اور آداب خرید فرمایئے اور پڑھیئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔


 

 



[1]...معجم کبیر ، جلد : 7 ، صفحہ : 277 ، حدیث : 7132 ۔

[2]...شمائِلِ محمدیہ للترمذی ، صفحہ : 87 ، رقم : 118 ۔

[3]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 3-5 بتغیر قلیل ۔