Book Name:Ghous e Pak Ki Nasihatain

اکیڈمی  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہیں  جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ، قرآنِ پاک  ( حفظ و ناظرہ ) پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائد آن لائن کورسز کے ذریعے 77 ممالک  ( Countries ) میں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے * مدنی چینل “کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔ * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  

13 نومبر  2022ء بروز اِتوار ٹیلی تھون ( یعنی عطیات مہم کا سلسلہ )  ہونے جا رہا ہے ، آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! خدمتِ دین کے تمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ  سے تعاون فرمائیں ۔ ایک یُونٹ : 10 ہزار کا ہے۔ جو ایک یُونٹ دے سکتے ہیں ، وہ ایک دیں ، جو 12 دے سکتے ہیں ، وہ 12 دیں ، جس کی جتنی ہمّت ، جس کو جتنی توفیق۔ بہرحال! ٹیلی تھون میں حِصَّہ ضرور شامِل کیجئے!اللہ پاک نے قرآن کریم میں فرمایا :

مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةًؕ

 ترجمہ کنز الایمان : ہے کوئی جو اللہ کو قرضِ حسن دے تو اللہ اس کے لئے بہت گنا بڑھا دے۔

ضِعْفٌ“ کا معنی ہوتا ہے : دُگنا۔ آیتِ کریمہ میں یہ نہیں ارشاد ہوا کہ صدقہ کو ایک ضعف بڑھا دیا جائے گا بلکہ فرمایا : اَضْعَافًا كَثِیْرَةًؕ  بہت گُنا بڑھا دے گا۔ مشہور مفسر قرآن ، حکیم الامت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ایک ضِعْف 700 گُنا ہو گا اور رَبّ جانے کہ ایسے کتنے ضِعْف عطا ہوں گے۔  ( [1] )


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ : 2 ، تحت الآیۃ : 245 ، جلد : 2 ، صفحہ : 537بتغیرقلیل ۔