Book Name:Ghous e Pak Ki Nasihatain

اِستِقامت کے ساتھ نہیں جاتے اور جب بیان کرنے والے کا بیان سُنتے ہو تو اس سے نصیحت نہیں پکڑتے بلکہ اُس کی غلطیاں نکالتے ہو ، اُس پر ہنستے ہو ، مذاق اُڑاتے ہو۔ اس بات سے توبہ کرو! اللہ پاک کے دُشمنوں جیسے مت بنو! جو سُنتے ہو ، اُس سے نصیحت حاصِل کرو! تم پر لازِم ہے کہ نیکی کرو اور اِخْلاص کے ساتھ کرو۔ اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)  ( پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات : 56 )

ترجمہ : اور میں نے جنّ اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں

یہ آیت تِلاوت کر کے حُضُور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : اللہ پاک نے جنّوں اور انسانوں کو نفسانی خواہشات کے لئے نہیں بنایا ، کھیل کود کے لئے نہیں بنایا ، محض کھانے ، پینے اور سونے کے لئے نہیں بنایا۔ اے غافلو...! اپنی غفلت سے بیدار ہو جاؤ...! تم تو ایسے غفلت میں ہو جیسے تم نے مرنا ہی نہیں ، گویا تمہیں قیامت کے دِن اُٹھایا ہی نہیں جائے گا ، گویا اللہ پاک کے حُضُور تمہارا حِسَاب ہی نہیں لیا جائے گا ، گویا تم نے پُل صراط سے گزرنا ہی نہیں ہے؟ یہ ہے تمہارا حال...! اور تم مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہو...!  ( یاد رکھو! )  یہ قرآنِ کریم ہے ، اگر تم نے اس پرعمل نہ کیا تو روزِ قیامت یہ تمہارے خِلاف دلیل ہو گا۔

 اے عاشقانِ غوثِ اولیاء! دیکھئے! حُضور غوثِ پاک  شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کیسی اعلیٰ ، حکمت بھری اور غفلت سے بیدارکر دینےوالی نصیحتیں ہیں ، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہمارے پِیر ہیں ، پیرانِ پیر ہیں ، کاش! ہم آپ کی ان نصیحتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔