Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

ہو جائے ، اس کےلئےپہلے سےمعلومات حاصل کیں ، فائدے مند اور نقصان دہ پہلو کو مَدِّ نظر رکھا۔  اسی طرح انگلش بولنےکی مثال لے لیجئے ، ہمارے ہاں کوئی بھی انگریزی سیکھ کر پیدا نہیں ہوتا ، مادری زبان کچھ اور ہوتی ہے لیکن جب انگلش سیکھ لی تو فرفر بولنا بھی آگئی ، بلکہ اب تواولادکواتنی انگلش سکھاتے ہیں کہ گویااس نے انگریزوں کو انگلش پڑھانی ہے ، مگر قرآنِ کریم اِتنابھی نہیں پڑھاتے کہ جس سے یہ بیچارے  خوداپنی نماز دُرست کرسکیں۔

اے عاشقانِ غوثِ اعظم ! ہمیں چاہئےکہ نہ صرف خودتلاوتِ قرآن کی عادت  ( Habit )  بنائیں ، بلکہ اپنےگھر والوں ، دوست احباب اوردیگرمسلمانوں کو بھی تلاوت ِ قرآن کرنے کی دعوت دیں ، اور صرف پڑھیں نہیں بلکہ قرآنِ پاک کو سمجھیں بھی ، اس میں کیا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟یہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہیے اور اس کے لئے قرآنِ پاک کو تفسیر کے ساتھ پڑھنا ہی فائدے مند ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو ! اَوْلِیائے کِرام میں مَحبوبِ سُبحانی ، غَوثِ صَمَدانی ، عبْدُ القادر جِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ، اللہ  پاک کےوہ اعلیٰ ترین ولی ہیں ، جو تمام اَوْلِیاء   کے سردار ہیں اور اُن  کی شَخْصِیت عوام وخواص سبھی کےلئے لائقِ عقیدت و احترام ہے ، آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعلق اعلیٰ اور عظیمُ الشَّان خاندان سے ہے ، امیر اہل سنت کیا ہی خوب فرماتے ہیں :

تھرتھراتے ہیں شہا جنّات تیرے نام سے    ہے تِرا وہ دبدبہ یا غوثِ اعظم دَست گیر

اولیا کی گردنیں ہیں آپ کے زیرِ قدم      یا امامَ الاولیا یا غوثِ اعظم دست گیر ( [1] )

آئیے ! آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف سنتے ہیں : چنانچہ


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 547۔