Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

بیان  ایک ترتیب کےساتھ  میرے سامنےموجودہےمگرقربان  جائیے ! حضورغوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی علمی  شان و شوکت اور آپ  کی بے مثال ذہانت پرکہ آپ نےانہی آیات  پر بیان فرمایا  جوقاری صاحب نے تلاوت  کی تھیں اور ان آیات کی 1 نہیں ، 2 نہیں ، 3 نہیں بلکہ40تفسیریں  اور ہرہرقول کےقائِل کا نام بھی بیان  فرمایااور ایسی علم وحکمت سےبھر پورتفسیریں بیان فرمائی کہ  جنہیں سن کرعلامہ عبد الر حمٰن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جیسےوقت کےبہت بڑے عالِم و امام بھی حیران  رہ گئے ۔

اے عاشقانِ غوثِ اعظم ! بیان کردہ  واقعہ سے حضور غوث ِپاک   رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی قرآنِ کریم  سےوالہانہ محبت ظاہر ہورہی ہےکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ علم کا سمندر ہونے کے باوجودقرآنِ  کریم کی کئی کئی تفاسیر کو  پڑھتےاو ر  بیان کرتے ۔ کثرت سے  عبادت و رِیاضت اور قرآنِ کریم کی تلاوت  کر تے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ 15سال تک رات بھرمیں ایک قرآنِ پاک ختم کرتےرہے۔  ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! فی زمانہ ہم  غوث پاک کی محبت کادم بھرنے والے اپنی حالت پر غور کریں کہ کیا ہمیں زبانی نہیں بلکہ دیکھ کردُرست قرآنِ کریم پڑھنا آتاہے؟گھر میں گاڑی  ہو اور  گاڑی چلانا نہ آئے تو اس کے لئے باقاعدہ ڈرائیونگ کا کورس کیا جاتاہے۔  بھاری فیسیں ادا  کی جاتی ہیں اور جلد سے جلد ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔  اسی طرح شروع میں موبائل چلانا نہیں آتا تھا ، لیکن لوگوں  سے پوچھ پوچھ کر یہ بھی سیکھ لیااور کسی سے پوچھنے میں کوئی  شرم بھی نہیں آئی۔  کاروبار ( Business )  کرنا چاہا اس کے لئے پہلے ہی بہت سے تجربہ کار لوگوں سے مشورے لئےجاتے ہیں کہ کہیں کاروبار میں نقصان نہ


 

 



[1]... بہجۃ الاسرار ، ذکر فصول من کلامہ ، صفحہ : 118خلاصۃً۔