Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

میں چند اہم مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں :

 * دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہئے ، شَرِیْعَت میں تقلید کرکے اورطریقت میں بَیْعَت کرکےتاکہ حَشْراچّھوں کےساتھ ہو * ایمان کی حِفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِدِ کامِل سےمُریدہونا بھی ہے ( [1] ) * حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ علیہ  کا مُرید بننے میں ایمان کے تَحَفُّظ ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق ، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسےعظیم منافِع موجود ہیں ( [2] ) * پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی راہنمائی اور باطِنی توجّہ کی بَرَکت سے مُریداللہ ورسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئے رِضائے رَبُّ الانام کےدینی کام کے مطابق اپنے شب و روز گزارسکیں ( [3] ) * بذریعہ قاصِدیاخط مریدہو سکتاہے۔  ( [4] )

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِشریعت جلد : 3حصہ16اور شیخ طریقت ، امیر اہلِ سنت حضرتِ علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ550 سنتیں اور آداب خرید فرمایئے اور پڑھیئے۔  سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

پاؤ گے بخششیں قافلے میں چلو

رزق کے در کھلیں ، قافلے میں چلو    جنّتیں بھی ملیں قافلے میں چلو

برکتیں بھی ملیں قافلے میں چلو


 

 



[1]...آداب مرشد کامل ، صفحہ : 12تا13۔

[2]...فکر مدینہ ، صفحہ : 161۔

[3]...آداب مرشد کامل ، صفحہ : 13۔

[4]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 26 ، صفحہ : 585۔