Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

12 دیں ، جس کی جتنی ہمّت ، جس کو جتنی توفیق۔  بہرحال !  ٹیلی تھون میں حِصَّہ ضرور شامِل کیجئے !  

  الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔   * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک لاکھوں بچوں اور بچیوں کو حافِظ و حافِظَہ بنا چکی ہے۔  * ہزاروں مدنی عُلَما تیار ہو چکے ہیں ، لاکھوں حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ ، مُعَلِّم ، عالِم و مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اِصلاحِ امّت اور کردار سازی کا کام جاری ہے * درجن سے زیادہ  دارُ الافتاء اہلِ سنت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * فیضان آن لائن اکیڈمی  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہیں  جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ، قرآنِ پاک  ( حفظ و ناظرہ ) پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائد آن لائن کورسز کے ذریعے 77 ممالک  ( Countries ) میں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے *  ” مدنی چینل  “ کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔  * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔   

یقیناً یہ دِینی کام پیسے کے بغیر ممکن نہیں۔  اس لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے !  ٹیلی تھون  ( یعنی عطیات مہم )  میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ شامِل کیجئے !   راہِ خُدا میں خرچ کرنا اَہْلِ تقویٰ کے بنیادی اَوْصاف میں سے ہے۔  اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :