Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

پیارے اسلامی بھائیو ! ماہِ ربِیْعُ الاۤخَر جاری و ساری ہے۔ اس کی11تاریخ کو ، پیران پیر ، روشن ضمیر ، حضرت شیخ عبدُالقادِرجیلانی رَحمۃُ اللہ علیہ کاعرس مبارک منایاجاتاہے ، جس کوعاشقانِ غوثِ اعظم بڑی گیارہویں شریف بھی کہتےہیں ، آئیے !  اسی مُناسَبت سے اُس مُقَدَّس ہَسْتِی کاذِکْرِخَیر سنتے ہیں ۔

علم وحکمت کا سمندر

حضرت حافظ ابُوالعباس احمد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں کہ میں حضرت علّامہ عبدالرحمٰن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےساتھ ایک مرتبہ حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بیان کے اِجتماع میں حاضِر ہوا ، ایک قاری صاحب نےقرآنِ کریم کی تلاوت کی ، تلاوت کے بعد حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے وعظ کا آغاز کیا اور تلاوت کی گئی آیاتِ مُبارَکہ میں سے ایک آیت کی تفسیر بیان کی اور اس کا ایک معنی بیان فرمایا ، حضرت ابُوالعباس رَحمۃُ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : میں نے عَلامہ ا بنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پوچھا : کیا آپ کو اس تفسیر کا علم تھا؟ اُنہوں نے جواب دیا : ہاں !  مجھے یہ تفسیری قول معلوم تھا ۔ پھرحُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاُسی آیتِ مبارکہ کی دوسری  تفسیر بیان کی ، حضرت ابُوالعباس رَحمۃُ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : میں نے پھر علامہ ابنِ جوزی رَحمۃُ اللہ علیہ سے پوچھا : کیایہ تفسیر  آپ کو معلوم ہے؟انہوں نےکہا : ہاں !  مجھے معلوم ہے ، پھر تیسری تفسیر بیان کی ، میں نے پھر پوچھا : کیا یہ تفسیر بھی آپ کو پتہ ہے؟انہوں نے جواب دیا : ہاں مجھے پتہ تھی۔ پھر غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اُسی آیتِ مبارکہ کی چوتھی ، پھر پانچویں ، پھر چھٹی یہاں تک کہ 10تفسیریں بیان فرمائیں ، میں ہر تفسیر کے بعد عَلامہ ا بنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پوچھتا : کیاآپ کو یہ تفسیر معلوم ہے؟ اور وہ ہر بار یہی جواب دیتے کہ ہاں !  یہ تفسیر