Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

یعنی مومنوں کی ماں کے اعلیٰ مَقام پر فائز ہوئیں ( [1] ) * آپ نہایت سخی تھیں * آپ یتیموں ، مسکینوں کے ساتھ مہربانی اور شفقت کے ساتھ پیش آنے اور انہیں کثرت سے کھانا کھلانے  کے باعِث اُمُّ الْمَسَاکِیْن یعنی مسکینوں کی ماں کے لقب سےمشہور ہوگئیں تھیں * آپ کا وصال پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے نکاح میں آنے کے فقط 8 ماہ  بعد ہی ربیع الآخَر 4 ہجری کو مدینے شریف میں ہوا * آپ کی عمر مبارک اس وقت 30برس تھی ( [2] ) * آپ کی نمازِ جنازہ سَرورِ کا ئنات ، فخرِ موجودات  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پڑھائی اور اپنے پیارے ہاتھوں سےدفن بھی فرمایا * آپ رَضِیَ اللہ عَنْہا کا مزارِ مبارک جَنَّۃُ الْبَقِیع شریف میں موجود ہے۔ ( [3] )

ٹیلی تھون  ( عطیات مہم )  کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو !  ہم نے حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ علیہ کی سخاوت کا بیان سُنا۔  ہمیں بھی چاہئے کہ ہم دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیا کریں۔  13نومبر  2022ء بروز اِتوار ٹیلی تھون ( یعنی عطیات مہم کا سلسلہ )   ہونے جا رہا ہے ، آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  خدمتِ دین کے تمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ  سے تعاون فرمائیں۔ خُوب دِل کھول کر صدقہ و خیرات کیجئے !  ایک یُونٹ : 10 ہزار کا ہے۔  جو ایک یُونٹ دے سکتے ہیں ، وہ ایک دیں ، جو 12 دے سکتے ہیں ، وہ


 

 



[1]...طبقات ابن سعد ، جلد : 8 ، صفحہ : 91۔

[2]...شرح  زرقانی علی المواہب ، جلد : 4 ، صفحہ : 418۔

[3]...طبقات ابن سعد ، جلد : 8 ، صفحہ : 92۔