Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

کورَحمتِ الٰہی پر بھروسا ہوتا ہے۔ یادرکھئے ! مالداروں کی دولت کےسبب ان کی تعظیم کرنا شرعاً ممنوع ہے ، چُنانچِہ

دو تہائی دِین چَلا جا تاہے

مَنْقُول ہے : جو کسی مالدارکی اِس کے مالدار ہونےکےسبب آؤ بھگت کرے ، اُس کا دوتہائی   ( 2/3 )  دِین جاتا رہا۔  ( [1] )  

اے عاشقانِ غوثِ اعظم ! ہمیں چاہئےکہ دنیاوی  مالداروں کی  خوشامدوچاپلوسی کرنے اورجگہ جگہ ان کی جھوٹی  تعریفوں کے پُل باندھنےکے بجائے ان کو نیکی کی دعوت اور فکرِ آخرت کا ذہن دیں * نیکی کی دعوت کی برکت سےاللہ پاک نے چاہاتوہمارے معاشرے  ( Socity )  سے بُرائیاں ختم  ہونا شروع ہوجائیں گی * ہر طرف نیکیوں  کی بہاریں ہوں گی * ہمارا معاشرہ ، ہماری گلی محلہ اور ہرگھر اَمن کا گہوارہ بننا شروع ہوجائےگا * ہرطرف سُنّتوں کی بہاریںآجائیں گی * نفرتوں کی دِیواریں محبّتوں کی فضاؤں میں تبدیل ہونا شروع ہو جائیں گی * کئی  کئی سالوں سے بچھڑے ہوئے دوست  احباب اور  خاندان آپس میں مِل جائیں گے * رُوٹھے ہوئے مَان جائیں گے * گناہ کرنے والے نیکیاں کرنےوالے بن جائیں گے * نمازیں قضا کرنے والے نمازوں کے پابند بن جائیں گے * ہر گھر سے تلاوتِ قرآن  کی آوازیں   آنےلگیں  گی * گناہوں کوپھیلانے والے نیکی کی دعوت دینے والے بن جائیں گے۔

دُنیابھر میں نیکی کی دعوت پہنچانے کاعظیم جذبہ رکھنے والے ، اُمّت کے خیرخواہ ،


 

 



[1]...کشف الخفاء ، جلد : 2 ، صفحہ : 215 ، رقم : 2442۔