Book Name:Wah Kya Baat Hai Ghous e Azam Ki

اب تک باقی ہے۔  ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہیں حضور غوث پاک رَحمۃُ اللہ علیہ  کے مبارک وجود کی برکتیں۔  یقیناً ہم یہ سوچتے ہوں گےکہ حضورغوث ِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو اس قدر شان و عظمت اور بلند مرتبہ کیسے نصیب ہو اہے ، تو  یادرکھئے ! جو لوگ اپنی زندگی ر بِّ کریم کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارتے ہیں ،  تو اللہ پاک انہیں اپنی حقیقی  محبت عطا فرماتاہے  اور انہیں   کئی کرامات سے نوازتاہے یہی وجہ  تھی   کہ

شانِ غوث ِ پاک 

 * ہمارےغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ   شریعتِ  مطہرہ پر عمل کرتے ہوئے گزرتا تھا *ہمارےغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرائض و واجبات کی پابندی فرمایا کرتے تھے * ہمارےغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا تھا * ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی جب 4یا 5 برس کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ نے تَعَوُّذْ ( اَعُوْذُبِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ) اور تَسْمِیَہ ( بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم )  کے بعد18پارےزبانی سُنادئیےاورفرمایا : میری ماں (  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا )  کو بھی اِتنا ہی یاد تھا ، وہ پڑھاکرتی تھیں تو میں نےسُن کر یادکرلیا۔  ( [2] ) * ہمارےغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے 40سال  ( Forty years ) تک عشاکےوضو سےفجرکی نماز ادا فرمائی * ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جب بےوضو ہوتےتواُسی وقت وضو فرماکر2 رکعت نمازنفل پڑھ لیا


 

 



[1]... بہجۃ الاسرار ، ذکر فصول من کلامہ ، صفحہ : 91۔

[2]...منے کی لاش ، صفحہ : 4۔