Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

والے بن جائیں * اے کاش ! غوثِ پاک کے صدقے میں  ہم  بھی ہر مسلمان کو سلام کرنے والے بن جائیں۔

ہُوں بظاہر بڑا نیک صورت             کر بھی دے مجھ کو اب نیک سیرت

ظاہر اچھا ہے باطن بُرا ہے              یا خدا  تجھ  سے  میری  دعا  ہے ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَبیعُ الْآخِرگیارہویں کا مہینا ہے

رَبیعُ الْآخِر کوسرکارِ بغداد ، حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے نسبت ہے کیونکہ اس ماہ کی 11 تاریخ  کو آپ  رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا وصال ہوا تھا۔  ( [2] ) اس لئے عاشقانِ اولیا حضورغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے نذرو نیاز کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس ماہ کوگیارہویں شریفکا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔

گیارہویں شریف کیا ہے ؟

بہارِ شریعت کے مُصَنِّف حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی11تاریخ بلکہ ہر مہینے کی11 کو حُضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی  فاتحہ   دلائی جاتی ہے ، یہ بھی ایصالِ ثواب کی ایک صورت ہے بلکہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی جب کبھی فاتحہ ہوتی ہے کسی تاریخ میں ہو ، عوام اسے گیارہویں  کی فاتحہ بولتے ہیں۔  ( [3] )

حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : عام مسلمان رَبیعُ الْآخِر


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 135۔

[2]...مرآۃ الاسرار ( مترجم )  ، صفحہ : 571 ، تاریخ مشائخ قادریہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 171۔

[3]...بہارِ شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 644 ، حصہ : 16۔