Book Name:Faizan e Rabi ul Akhir

کی کنیت ابومحمد ہے جبکہ مُحِیُّ الدِّین * محبوبِ سبحانی * غوثِ اعظم * غوثِ ثَقَلَیْن وغیرہ آپ کے القابات ہیں * آپ کے والدِ محترم کانام حضرت  ابوصالح مُوْسیٰ جنگی دوست اور والدہ محترمہ کا نام اُمُّ الْخَیْر فاطمہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا ہے *آپ والدِ محترم کی طرف سے حَسَنی اور والِدہ ماجِدہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا کی طرف سے حُسینی سَیِّد ہیں * حضرتِ  ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت  شیخ عبدُالقادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے11ربیعُ اْلآخِر 561 ہجری ، بعد نمازِ مغرب بغداد شریف میں وصال فرمایا * وصال کے وقت آپ کی عمر شریف تقریباً 91 سال تھی * نمازِ جنازہ شہزادۂ غوثِ اعظم حضرت سید سَیْفُ الدّین عبدالوہاب قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے پڑھائی اور * لاتعداد لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی * آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مزارِ پُراَنوارعِراق کے مشہور شہر بغداد شریف میں ہے * جہاں دن رات  زیارت کرنے والوں کا ہجوم رہتا ہے۔( [1] )

مِرے خواب میں آ بھی جا  غوثِ  اعظم    پِلا جامِ دِیدار یاغوثِ اعظم

کچھ ایسی پِلا دو شرابِ محبت             نہ اُترے کبھی بھی نشہ غوثِ اعظم ( [2] )

اے عاشقانِ اولیا ! حضورسیدی غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے جذبَۂ اِیثار پر مشتمل ایک ایمان افروز حکایت  سنتے ہیں ، چنانچہ

زمین سے چُن چُن کر ٹکڑے کھانا

حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلیْہِ  فرماتے ہیں : میں شہر میں کھانے کے ارادے


 

 



[1]...الزیل علی طبقات الحنابلۃ ، جلد : 3 ، صفحہ : 251۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 552۔